اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ججز کی کازلسٹ منسوخ، جسٹس اعجاز ایک بار پھر رخصت پر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ججز کی کازلسٹ منسوخ کردی گئی جب کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان ایک بار پھر رخصت پر چلے گئے۔

رپورٹ کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان 11 فروری سے 17 فروری تک دستیاب نہیں ہوں گے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت میں زیر سماعت کیسز کی کازلسٹ بھی منسوخ کردی گئی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آج دستیاب نہیں ہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو گذشتہ روز سپریم کورٹ کا عارضی جج تعینات کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ایم جی لالٹین فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو جاری کر دی گئی۔ سی ایم جی لالٹین فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو جاری کر دی گئی۔ ایم ڈی آئی ایم ایف اور وزیر اعظم شہباز شریف آج دبئی میں ملاقات کریں گے حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی روکنے کے اعلان پر اسرائیل نے فوج کو ہائی الرٹ کردیا ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورہ پر 12 فروری کو پاکستان پہنچیں گے پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ایشین کپ کوالیفائرز سے دستبرداری کا اعلان کردیا شہباز شریف کا دبئی میں پاکستانی کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں سے خطاب TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد کی کازلسٹ

پڑھیں:

نیئر اعجاز کا بیوی کے سامنے ماضی کی محبتوں کے ذکر پر دو ٹوک مؤقف

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف و لیجنڈ اداکار نیئر اعجاز نے بیوی کے سامنے ماضی کی محبتوں کا ذکر کرنے پر دو ٹوک مؤقف اپنا لیا۔

پاکستان کے مایہ ناز اداکار نیئر اعجاز جنہیں ہزار چہروں والا انسان بھی کہا جاتا ہے، اپنی جاندار اداکاری اور حقیقی زندگی کے تجربات میں کھلے دل سے بات کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں۔

نیئر اعجاز ہمیشہ سے ایک خاندانی مزاج رکھنے والے شخص رہے ہیں، اگرچہ وہ زندگی میں کئی بار محبت میں مبتلا ہوئے، مگر ان کی شادی ایک طے شدہ بندھن کے ذریعے ہوئی، وہ اپنی اہلیہ سے بے حد محبت کرتے ہیں اور اکثر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

حال ہی میں نیئر اعجاز معروف شاعر اور میزبان وصی شاہ کے پروگرام میں مہمان بنے، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

نیئر اعجاز نے بتایا کہ میں رومانوی طبیعت کا حامل شخص ہوں اور جوانی میں کئی مرتبہ محبت کا تجربہ کر چکا ہوں، ایک ایسی محبت بھی تھی جو 7 سال تک جاری رہی، مگر بالآخر وہ رشتہ انجام تک نہ پہنچ سکا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک وقت کے بعد جب میں اپنی اس پرانی محبت سے دوبارہ ملا تو وہ شادی شدہ تھیں اور ان کے 3 بچے بھی تھے، نیئر اعجاز نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میری اہلیہ کو میری ماضی کی محبت کا علم ہے۔

پروگرام میں ایک اہم سوال کے جواب میں کہ آیا بیوی کے سامنے ماضی کی محبتوں کا تذکرہ کرنا بیوی کی توہین کے مترادف ہے یا نہیں، نیئر اعجاز نے بڑے وقار سے جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج میں ایک خوش و خرم شادی شدہ انسان ہوں، میں ہمیشہ اس بات کا خیال رکھتا ہوں کہ اپنی بیوی یا خاندان کے سامنے اپنے ماضی کا ذکر نہ کروں، جب آپ کے گھر میں ایک عظیم عورت موجود ہو جو آپ کی بے حد پرواہ کرتی ہو تو مرد کو بھی اس محبت کا احترام کرنا چاہیے۔

نیئر اعجاز نے کہا کہ اگر کبھی مجھے پتہ چلے کہ میری بیوی نے شادی سے قبل کسی سے محبت کی تھی، تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ عورت بھی ایک انسان ہے اور اس کے دل میں بھی محبت کے جذبات جاگ سکتے ہیں۔

نیئر اعجاز نے زور دیا کہ میں ہمیشہ اپنی بیوی کے جذبات کا خیال رکھتا ہوں اور کسی بھی بات یا عمل سے انہیں کبھی تکلیف نہیں دینا چاہتا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • نیئر اعجاز کا بیوی کے سامنے ماضی کی محبتوں کے ذکر پر دو ٹوک مؤقف
  • سپریم کورٹ: 9 مئی مقدمات میں صنم جاوید اور شیخ رشید کی بریت پر حکومت کو عدالت کا دو ٹوک پیغام
  • اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر کی سمری منظوری کی حیران کن سپیڈ، صرف ایک دن میں 8 سرکاری کام ہوئے
  • سپریم کورٹ: ججز تبادلہ اور سنیارٹی کیس، لاہور ہائیکورٹ بار کی متفرق درخواست دائر
  • سکردو کا فلائٹ آپریشن بحال، گلگت کی آج بھی 4 پروازیں منسوخ
  • اسکردو کا فلائٹ آپریشن بحال، گلگت کی آج بھی 4 پروازیں منسوخ
  • بالائی علاقوں میں شدید موسمی خرابی سے ملک بھر کی متعدد پروازیں منسوخ، سینکڑوں سیاح پریشان
  • خراب موسم کے باعث 12 پروازیں منسوخ
  • بالائی علاقوں میں شدید موسمی خرابی، اسکردو گلگت کی 12 پروازیں منسوخ
  • پہلی مرتبہ جائیداد منتقلی پر ایڈوانس انکم ٹیکس وصولی لاگو نہیں ہوتی، ہائیکورٹ