بلوچستان میں میٹرک کے امتحانات کا آج سے آغاز
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
کوئٹہ : بلوچستان میں میٹرک کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہو گئے ہیں، جن میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد طلبہ حصہ لے رہے ہیں۔ یہ امتحانات 3 مارچ تک جاری رہیں گے، اور آج کے دن آرٹس گروپ کے پرچے ہوں گے۔
صوبے بھر میں 400 امتحانی سینٹرز قائم کیے گئے ہیں اور ان میں 1300 سے زیادہ عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ امتحانات کے دوران نقل کو روکنے کے لیے ہر سینٹر میں ضلعی انتظامیہ کا نمائندہ بھی موجود ہوگا۔ موبائل فونز کا استعمال امتحانی مراکز میں مکمل طور پر ممنوع ہوگا، اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے امتحانات کی نگرانی کی جائے گی۔
امتحانات کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے 400 سینٹرز کے ارد گرد دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ صوبائی حکام بھی مختلف سینٹرز کا دورہ کریں گے تاکہ امتحانات کا عمل شفاف اور پرامن طریقے سے جاری رہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
سندھ میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 21 تا 27 اپریل انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انسداد پولیو مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت سندھ پرعزم ہے۔ بچوں کو معذوری سے بچانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں انسداد پولیو مہم کے دوران 1 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ایک کروڑ چھ لاکھ بچوں میں سے شہر کراچی میں 5 سال سے کم عمر 27 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔
مزید برآں وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ تقریباً 69724 تربیت یافتہ پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے علاوہ اسکولوں، شاپنگ مالز اور ٹرانزٹ پوائنٹس پر بھی پولیو ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے
سیکیورٹی کے حوالے سے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ فول پروف انتظامات، پولیو ورکرز کی حفاظت کیلئے 25360 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو ورکرز کا خیرمقدم کریں اور انکے ساتھ تعاون کریں۔
دوسری جانب پشاور میں بھی پولیو مہم صوبے کے 37 اضلاع میں کی جارہی ہے۔ پشاور میں پانچ روزہ مہم میں 65 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ پولیو مہم میں 35.460 پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔
ادارے نے مزید کہا کہ پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے 5 ہزار پولیس اہلکاروں کو متعین کیا گیا ہے۔