ذرائع کے مطابق سمینار میں مقررین نے شہید افضل گورو اور شہید مقبول بٹ کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پھانسیوں، غیر قانونی نظربندیوں اور دیگر ظالمانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ہرگز دبایا نہیں جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے ممتاز کشمیری رہنمائوں شہید محمد مقبول بٹ اور شہید محمد افضل گورو کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اسلام آباد میں اپنے دفتر میں ایک سیمینار منعقد کیا جس کی صدارت کنونیر غلام محمد صفی نے کی۔ ذرائع کے مطابق سمینار میں مقررین نے شہید افضل گورو اور شہید مقبول بٹ کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پھانسیوں، غیر قانونی نظربندیوں اور دیگر ظالمانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ہرگز دبایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ شہید محمد مقبول بٹ اور شہید محمد افضل گورو سمیت شہدائے کشمیر کے ادھورے مشن کو ہر صورت پورا کیا جائیگا ۔ مقررین نے کہا کہ شہداء کشمیریوں کے حقیقی ہیرو اور تحریک آزادی کا عظیم اثاثہ ہیں۔ بھارت نے تحریک آزادی میں نمایاں کردار ادا کرنے پر محمد افضل گورو کو 9 فروری 2013ء کو جبکہ محمد مقبول بٹ کو 11 فروری 1984ء کو نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں پھانسی دی تھی۔ انہیں پھانسی کے بعد جیل کے احاطے میں ہی دفن کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کو پھانسی دینا انصاف کا قتل تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہید محمد مقبول بٹ اور شہید افضل گورو کی پھانسی بھارتی عدلیہ اور اس کے پورے نظام انصاف پر ایک طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب مظلوم کشمیری آزادی کی صبح دیکھیں گے۔ مقررین نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں پر زور دیا کہ وہ محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کی میتوں کو کشمیریوں کے حوالے کرنے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام ایک جائز مقصد کیلئے دلیرانہ جدوجہد کر رہے ہیں جس کے لیے وہ سات دہائیوں سے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے مشن کو جاری رکھا جائے۔ سیمینار میں دیگر لوگوں کے علاوہ سینئر حریت رہنما محمود احمد ساغر، مشتاق احمد بٹ، سید فیض نقشبندی، میر طاہر مسعود، شمیم شال، سید اعجاز رحمانی، جاوید اقبال بٹ، راجہ خادم حسین، حاجی محمد سلطان، نثار مرزا، زاہد صفی، امتیاز وانی، میاں مظفر، شیخ عبدالماجد، محمد اشرف ڈار، منظور احمد ڈار، سید گلشن، عدیل مشتاق وانی، ثناء اللہ ڈار، عبدالمجید لون، خورشید میر، رئیس میر، عبدالمجید میر اور قاضی عمران نے بھی شرکت کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مقبول بٹ اور شہید محمد مقبول بٹ اور انہوں نے کہا کہ خراج عقیدت پیش محمد افضل گورو شہید افضل گورو افضل گورو کو کشمیریوں کے شہید محمد

پڑھیں:

نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے مابین بات چیت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) نائب وزیر اعظم اوروزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے درمیان پیر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خوشگوار اور تفصیلی بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے موقع پر بہترین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کرنے کے علاوہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل اور تشویش کے بارے میں واضح ماحول میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی طرف سے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کو شاندار خراج عقیدت
  • پاراچنار، ضلع کرم میں پائیدار امن و امان کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد
  • پوپ فرانسس کی وفات پر عالمی رہنماؤں اور عوام کا خراج عقیدت
  • وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے کنوینئر پارلیمانی کاکس آن چائلڈ رائٹس ڈاکٹر نکہت شکیل خان کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
  • نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے مابین بات چیت
  • علامہ اقبالؒ کا فلسفہ آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے:محسن نقوی
  • میر واعظ کا علامہ اقبال کو شاندار خراج عقیدت
  • پاراچنار، مجلسِ علمائے اہلبیتؑ کی جانب سے امن سیمینار کا انعقاد
  • شہید باقر الصدر کی 45ویں برسی
  • شہید محمد باقر الصدر کی چھیالیسوں برسی کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد