سہ ملکی سیریز اور چیمپئینز ٹرافی کے کراچی میں ہونیوالے میچز کیلئے کراچی پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں میچز 12 سے 14 فروری، 19 سے 21 فروری اور یکم مارچ کو کھیلےجائیں گے، میچز کے دنوں میں سر شاہ سلیمان روڈ ٹریفک کے لیےکھلا رہےگا۔

کارساز  سے آنے والے نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں پارک کرسکیں گے، کارساز سے آنے والے فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے کوچنگ سینٹر اور چائنا گراونڈ پہنچیں گے۔

مزید پڑھیں: کیویز سے بدترین شکست! چیمپئینز ٹرافی سے قبل کیا آنکھ کُھلی

اسی طرح ملینیم سے آنے والے نیشنل کوچنگ سینٹر، چائنا گراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کریں گے، نیو ٹاؤن سے آنے والے بھی نیشنل کوچنگ سینٹر، چائناگراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کرسکیں گے۔

ٹریفک پولیس نے میچ کے دنوں میں ہیوی ٹریفک کو سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد نمبر10 سے حسن اسکوائر ڈائیورٹ کردیا ہے جبکہ  پیپلز چورنگی چورنگی سے آنے والی ہیوی ٹریفک یونیورسٹی روڈ جاسکےگی۔

مزید پڑھیں: نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کیلیے تیار، افتتاح کل ہوگا

ٹریفک پلان کے مطابق کارساز سے اسٹیڈیم، ملینیم تا نیو ٹاؤن، اسٹیڈیم سگنل تا حسن اسکوائر سڑک ہیوی ٹریفک کے لیے بند ہوگی۔

ٹریفک پلان کے مطابق گاڑیاں مختص پارکنگ مقامات پر ہی پارک کی جائیں گی۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کوچنگ سینٹر سے آنے والے

پڑھیں:

کراچی میں رواں سال کے 110 روز میں مجموعی ٹریفک حادثات میں 289 شہری جاں بحق

کراچی:

شہر قائد میں رواں سال کے دوران ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 289 تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی 4 نمبر میں ٹریفک حادثے میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 24 سالہ عماد کے نام سے کی گئی جو کہ راہگیر تھا جبکہ حادثہ پیر کی شب 8 بجے کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے کے باعث پیش آیا تھا۔

حکام کے مطابق شہر قائد میں رواں سال 2025 کے دوران مختلف علاقوں میں اب تک جان لیوا ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 289 افراد جاں بحق ہوگئے جس میں 224 مرد، 27 خواتین، 30 بچے اور 8 بچیاں شامل ہیں۔

ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 3872 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جس میں 3129 مرد، 545 خواتین ، 151 بچے اور 47 بچیاں شامل ہیںْ

چھیپا فاؤنڈیشن کے جاری اعداد و شمار کے مطابق شہر قائد میں 110 روز میں اب تک ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جان لیوا حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 92 ہوگئی۔ جس میں ٹریلر کی ٹکر سے 37 ، ڈمپر کی ٹکر سے 18 ، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 22 ، بس کی ٹکر سے 10 اور مزدا کی ٹکر سے 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں رواں سال کے 110 روز میں مجموعی ٹریفک حادثات میں 289 شہری جاں بحق
  • کراچی: گلشن حدید میں ڈکیتی مزاحمت پر شوروم مالک قتل، ورثا کا احتجاج، نیشنل ہوئی وے بلاک کردی
  • کراچی، مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • جعلی لاگ ان صفحات سے صارفین کی او ٹی پی چوری کا انکشاف
  • وارنر بھائی اور کتنا انتظار کریں
  • غزہ مارچ، انتظامیہ نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا
  • جماعت اسلامی کے زیراہتمام غزہ مارچ، اسلام آباد میں کون سی سڑکیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں؟
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمولی جرم نہیں، اجتماعی سلامتی کے لیے خطرہ ہے: شرجیل میمن
  • کراچی میں کل سے ہیٹ ویو کی پیش گوئی، الرٹ جاری
  • جعلی لاگ ان صفحات کے ذریعے صارفین کی تفصیلات، او ٹی پی چوری کرنیکا انکشاف