صدر مملکت آج نیشنل اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے، تیاریاں مکمل ، شائقین کا داخلہ مفت
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
کراچی : نیشنل اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل ہونے کے بعد افتتاح آج ہوگا ، صدر مملکت آصف علی زرداری تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، تقریب میں معروف گلوکار شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا اور دیگر اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔
تقریب میں آتشبازی اور لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ بھی ہوگا۔ افتتاحی تقریب میں عوام کا داخلہ مفت ہوگا وہ اپنی شناخت کرواکر اسٹیڈیم میں داخل ہوسکیں گے۔افتتاحی تقریب سے قبل ورکرز کو ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔ افتتاحی تقریب سے قبل پیر کی شب ریہرسل کی گئی ، 6 ٹاورز پر لگی نئی ایل ای ڈی لائٹس روشن کی گئیں تو جلتی بجھتی لائٹس شو نے سماں باندھ دیا ، لیزر اور فینسی لائٹس روشن ہونے کے بعد تو نیشنل اسٹیڈیم کا منظر قابل دید تھا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل نیشنل اسٹیڈیم افتتاحی تقریب
پڑھیں:
پاکستان سپر لیگ 10 شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز’’براہ راست دیکھنے‘‘ کا نیا ریکارڈ قائم
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور رواں سیزن میں لائیو ویور شپ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔دنیا کی مقبول ترین لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ کا دسواں ایڈیشن جاری ہے اور اس کے سنسنی خیزی سے بھرپور مقابلے شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔گو کہ اس برس پاکستان سپر لیگ اور انڈین پریمیئر لیگ ایک ہی دورانیے میں منعقد ہو رہے ہیں تاہم اس کے باوجود پی ایس ایل کو براہ راست دیکھنے کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔پی ایس ایل کے رواں 10 ویں ایڈیشن میں صرف ایک ہفتے میں لائیو ویور شپ میں ریکارڈ 826.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں نیا ریکارڈ ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے آغاز سے 9 ویں ایڈیشن تک یہ لیگ ہر سال فروری مارچ میں ہوتی رہی ہے۔ تاہم رواں برس اسی دورانیے میں پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلی گئی اور میگا ایونٹ کا اختتام ماہ رمضان میں ہوا۔اپریل میں آئی پی ایل ہونے کے باعث کوئی انٹرنیشنل ایونٹ یا کسی ملک کی لیگ نہیں ہوتی تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے جرات مندانہ فیصلہ کرتے ہوئے اسی دورانیے میں پی ایس ایل شیڈول کی اور اس کی مقبولیت نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔