کراچی: لانڈھی میں نامعلوم افراد نے 2 ٹرکوں کو آگ لگا دی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
تصویرـ ویڈیو گریب
کراچی کے علاقے لانڈھی میں نامعلوم افراد نے 2 مال بردار ٹرکوں کو آگ لگانے کی کوشش کی ہے۔
پولیس کے مطابق ایک ٹرک کا اگلا حصہ جل گیا جبکہ دوسرے کو جلانے سے بچا لیا، پولیس کے ہوائی فائرنگ کرنے پر ملزمان فرار ہوگئے۔
کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ پر ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک کو آگ لگانے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں، رات گئے بھی لانڈھی 89 ڈبل روڈ پر ہیوی ٹریفک کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈمپروں کی ٹکر سے 7 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وفاقی وزیر مملکت کئیل داس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کا ٹماٹروں اور ڈنڈوں سے حملہ
سٹی 42 : وفاقی وزیر مملکت کئیل داس کوھستانی کی گاڑی پر ٹھٹھہ میں نا معلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔
کئیل داس پریس کلب ٹھٹھہ کے صدر اقبال جاکھرو کے بھائی کی تعزیت کرکے اور مسلم لیگ ن ٹھٹھہ کے رہنما عباس عطائی سے ملاقات کرکے جھوک شریف جارہے تھے، اسی دوران نا معلوم افراد نے ٹماٹروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا۔
حملے کی وجہ سے وفاقی وزیر مملکت کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد