پاکستان ہمیشہ علاقائی اور عالمی امن کیلئے پرعزم رہا ، یوسف رضا گیلانی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد (خبرنگار)قائم مقام صدر، سید یوسف رضا گیلانی کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ علاقائی اور عالمی امن کے لیے پرعزم رہا ہے، اور اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کی خدمات اس عزم کا واضح ثبوت ہیں۔ان خیالات کا اظہار قائم مقام صدر نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے ملکی وغیر ملکی افسران پر مشتمل وفد سے ایوان صدر میں خطاب کرتے ہوئے کیا قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے ملکی وغیر ملکی افسران کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وہ ان بہادر اور پیشہ ورانہ افسران سے مل کر فخر محسوس کر رہے ہیں قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے خاص طور پر برطانیہ، نائیجیریا، بحرین، کینیا، روانڈا، چین، سری لنکا، مالدیپ، بوسنیا، عراق، گیمبیا، زمبابوے، سعودی عرب، عمان، ترکی، اردن، انڈونیشیا، نیپال، یمن اور آسٹریلیا سمیت دوست ممالک کے افسران کا خیر مقدم کیا اور ان کی موجودگی کو بین الاقوامی تعاون کا مظہر قرار دیا۔قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ اور اقوام متحدہ کے درمیان مضبوط ادارہ جاتی تعاون جامع طرز حکمرانی، اقتصادی ترقی، انسانی حقوق کے فروغ اور افغان مہاجرین کے مسائل کے حل کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسی مشترکہ کوششیں پالیسیوں میں مثبت اصلاحات کا ذریعہ بنیں گی، جس سے زیادہ سے زیادہ معاشرہ مستفید ہوگاقائم مقام صدر نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر اور ہیومینٹیرین کوآرڈینیٹر محمد یحیی سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیاقائم مقام صدر نے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے اور ماحولیاتی اقدامات کی حمایت میں اقوام متحدہ کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ محمد یحیی کی قیادت میں بین الاقوامی برادری پاکستان کے ماحولیاتی ایکشن اہداف کے لیے مثر تعاون فراہم کرے گی ملاقات کے دوران پولیو ویکسینیشن، افغان مہاجرین کے مسائل اور دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سید یوسف رضا گیلانی اقوام متحدہ کے
پڑھیں:
جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا
اسلام آباد:جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ آف پاکستان اسلام آباد کے ججز بلاک میں منعقد ہوئی، جس میں جسٹس منیب اختر نے جسٹس منصور علی شاہ سے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف لیا۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی ایک ہفتے کے سرکاری دورے پر چین گئے ہوئے ہیں، جہاں وہ جوڈیشل کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔