وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کو عالمی معاشی طاقت بنائیں گے: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
لاہور (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نئی اڑان بھرنے کو تیار ہے۔ دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے گڈ گورننس بہت ضروری ہے، پاکستان میں قابلیت اور وسائل کی کوئی کمی نہیں، ملکی ترقی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔ بھرپور محنت کر کے 77 سالوں کا نقصان پورا کرنا ہو گا۔ اداروں میں بہتری کیلئے اصلاحات ناگزیر، جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں جلد ملک کو عالمی معاشی قوت بنائیں گے۔ ہمیں اپنی رفتار کو ماضی کی نسبت تیز کر کے77سالوں کا نقصان پورا کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں ریاستی ملکیتی انٹرپرائزز کے ڈائریکٹرز کے3 روزہ ٹریننگ پروگرام کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ریاستی ملکیتی انٹرپرائزز کی قیادت کو پیشہ ورانہ بنانے اور کارکردگی کو بڑھانے کیلئے ڈائریکٹرز ٹریننگ پروگرام کا انعقاد اہم اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس او ایز اہم ملکی اقتصادی اثاثے ہیں جو توانائی، ٹرانسپورٹیشن، مالیات اور عوامی خدمات فراہم کرتے ہیں، ملک میں اس وقت212 فعال ایس او ایز ہیں لیکن ان کی مالی کارکردگی عالمی معیار کے مقابلے میں کمزور ہے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ضروری ہوا تو کمزور کارکردگی دکھانے والی ایس او ایزکی نجکاری اور ان کی تنظیم نو کی جائے گی۔ عوامی و نجی شراکت داریوں کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا تاکہ ان ایس او ایز کی آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ تیزی سے بڑھتی آبادی بھی ایک چیلنج ہے، حالیہ مردم شماری میں آبادی کا تناسب2 اعشاریہ صفر سے بڑھ کر2.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر نے کہا کہا کہ ایس او
پڑھیں:
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ، اہم ملاقاتیں کریں گے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اپریل ۔2025 )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہو گئے ہیںجہاں وہ ورلڈ بینک، آئی ایم ایف حکام سمیت کئی اہم تقاریب میں شرکت اور ملاقاتیں کریں گے. ورلڈ بنک گروپ/ آئی ایم ایف کے موسم بہار اجلاس 21 اپریل سے شروع ہو کر 26 اپریل تک جاری رہیں گے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ان اجلاسوں میں شرکت کے دوران عالمی بنک اور آئی ایم ایف کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے وہ دورہ کے دوران وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب چین، برطانیہ، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خزانہ اور ہم منصب قائدین سے ملاقاتیں کریں گے.(جاری ہے)
امریکہ کے سٹیٹ اور ٹریثری ڈیپارٹمنٹس کے اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی دورے کا حصہ ہیں دورہ کے دوران عالمی کریڈٹ ریٹنگز ایجنسیوں، کمرشل اور سرمایہ کار بنکوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی وزیر خزانہ دورہ کے دوران سرمایہ کاری فورمز اور سیمینارز سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے. وزیر خزانہ دورے کے دوران موسمیاتی اقدام کے لیے قائم وزرائے خزانہ کے اتحاد کی تیرہویں وزارتی نشست میں شرکت کریں گے وزیر خزانہ جیفریز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک گول میز نشست میں”پاکستان کے معاشی منظر نامے،تازہ ترین مالی و مالیاتی پیش رفتوں اوراصلاحات پر پیش قدمی اور آئی ایم ایف کے ساتھ روابط“ کے موضوع پر اظہار خیال کریں گے. وزیر خزانہ سنٹر فار گلوبل ڈویلپمنٹ (سی جی ڈی ) کے زیر اہتمام پاکستان میں جاری اصلاحات اور مستقبل میں درپیش چیلنجز پر منعقدہ ایک نشست سے بھی خطاب کریں گے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب دورہ کے دوران گیٹس فاﺅنڈیشن کی عالمی پالیسی اور وکالت کے شعبہ کی صدر گارجی گوش سے بھی ملاقت کریں گے وزیر خزانہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی مشیر برائے مالی صحت اور جی 20 کی عالمی شراکت برائے مالی شمولیت کی اعزازی سرپرست نیدرلینڈز کی ملکہ میکسما سے بھی ملاقات کریںگے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب امریکہ کے معروف تھنک ٹینکس کا دورہ کریں گے وزیر خزانہ اٹلانٹک کونسل سے سال 2025 اور مستقبل میں پاکستانی معیشت کو درپیش چیلنجز اور مواقع پر خطاب کریں گے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب منتخب بین الاقوامی اور امریکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے.