اسحاق ڈار کا سودی وزیراخارجہ کو فون ، خودمختاری ، سالمیت کا زکی کی حمایت کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں انہوں نے سعودی عرب کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم اور فلسطینی کاز کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مملکت سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے گفتگو کی۔ بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے اسرائیلی وزیر اعظم کے غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیانات کی شدید مذمت کی۔ گفتگو میں سعودی عرب کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم اور فلسطینی کاز کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ سعودی وزیر خارجہ نے مملکت کے تقدس اور حرمت کے دفاع میں پاکستان کی دیرینہ اور مستقل حمایت پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ کی تازہ صورتحال پر غور و خوض کے لیے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا ایک ہنگامی اجلاس فوری طور پر بلانے پر اتفاق کیا۔ دوسری طرف ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سیری اتامہ حاجی محمد بن حاجی حسن سے ٹیلی فونک رابطے میں مشرق وسطی خصوصاً غزہ میں انسانی بحران پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اظہار کیا۔ ملائیشیا کے وزیر خارجہ کو او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا غیر معمولی اجلاس بلانے کے لیے پاکستان کی حمایت سے بھی آگاہ کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے لیے پاکستان حمایت کا
پڑھیں:
نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے مابین بات چیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) نائب وزیر اعظم اوروزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے درمیان پیر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خوشگوار اور تفصیلی بات چیت ہوئی۔(جاری ہے)
دفتر خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے موقع پر بہترین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کرنے کے علاوہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل اور تشویش کے بارے میں واضح ماحول میں تبادلہ خیال کیا گیا۔