Juraat:
2025-04-22@07:10:29 GMT

ترکیہ میں 2024سیاحت کیلئے کامیاب ترین سال

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

ترکیہ میں 2024سیاحت کیلئے کامیاب ترین سال

 

ایک لاکھ 35ہزار سے زائد پاکستانیوں سمیت 62.2ملین سیاحوں کی آمد

سال 2024 کے دوران ترکیہ میں عالمی سطح پر سیاحت کے لئے آنے والے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد 9.8 فیصد اضافے سے 6 کروڑ 22 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ کورنا دور سے قبل سال2019 کی سطح کے مقابلے میں سیاحوں کی ترکیہ آمد 20.3 فیصد بڑھ گئی ہے ۔ ان میں ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد پاکستانی سیاح بھی شامل ہیں۔ سیاحوں کی آمد و رفت ، قیام و طعام اور سیر و تفریح سے ترکیہ کو 61.

1 ارب ڈالر کا ریونیو حاصل ہوا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.3 فیصد زیادہ ہے ۔ مجموعی طور پر سال 2024 ترکیہ میں سیاحت کے لئے سب سے کامیاب سال رہا۔ یورپ، مشرق وسطی اور وسطی ایشیا بدستور ترکیہ کی سب سے بڑی مارکیٹیں ہیں جبکہ امریکہ، بھارت اور چین سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں سال 2024 میں زبردست اضافہ ہوا۔ اگرچہ روس، جرمنی اور برطانیہ کے سیاح ترکیہ کی تین سب سے بڑی مارکیٹس رہیں، لیکن ترکیہ کیلئے ابھرتی ہوئی مارکیٹوں سے بھی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ، جیسے امریکہ سے آنے والے سیاح 8.1 فیصد بڑھ گئے جبکہ چین سے آنے والے سیاحوں کی شرح میں 65.1فیصد کا غیرمعمولی اضافہ ہوا۔ بین الاقوامی سطح پر ترکیہ آنے والے سیاحوں نے ملک میں اوسطا 10.7 دن گزارے ، اور فی سیاح سے حاصل آمدنی 972 امریکی ڈالر رہی۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سیاحت، یو این ٹوارزم کے مطابق، ترکیہ 2023 میں صف اول کے ان پانچ ممالک میں شامل ہے جہاں سب سے زیادہ مسافروں نے سفر کیا۔

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

علی امین کا ڈیرہ جات میں خدمات دینے والے فورسز کے اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ڈیرہ جات میں خدمات دینے والے فورسز کے اہلکاروں کے لئے انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔
اتوار کو ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ڈیرہ جات میں سب محکموں کے افسران اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہماری عوام کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ڈیرہ جات کرانا پوری دنیا کو بتا دیا ہے کہ ڈیرہ امن کا شہر ہے، ہم اپنا کلچر اپنے بچوں کو دیں گے، آج کا ایونٹ پورے پاکستان کا بڑا ایونٹ ہے۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم نے اس ایونٹ میں اپنے ڈیرہ کا کلچر پیش کیا ہے، ہمارا یہ سفر جاری رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ کا رواج ہے کہ ڈیرہ مہمان نوازی میں مشہور ہیں ہم اسکو برقرار رکھیں گے، اس ایونٹ میں فورسز نے جو کردار ادا کیا ہے انکو انعام ملے گا، فورسز کے جن اہلکاروں نے خدمات دی ہیں انکے لئے 10 ہزار کا انعام کا اعلان کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم امن کا گہوارہ بنیں گے اور اپنے شہریوں کے لیے خوشیاں بانٹنے رہے گے، اس صوبے میں بانی پی ٹی آئی کی حکومت ہے انکے ویژن کے مطابق کام کریں گے، ان کی سوچ ہے کہ میرٹ کی بالادستی ہونی چاہئے اور ہم اس پرعمل پیرا ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست میں انصاف تھا میرٹ انصاف ہے، ہم نے میرٹ پرعمل کیا تو اس دنیا میں بھی اورآخرت میں بھی سرخرو ہونگے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آج ترکیہ روانہ ہوں گے
  • وزیر اعظم شہباز شریف کل ترکیہ کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
  • وزیر اعظم کل ترکیہ دورے پر روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم کا ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 9.38 فیصد اضافے کا خیرمقدم
  • بیوروکریسی کی کارکردگی جانچنے کا نیا نظام منظور، ایف بی آر پر تجربہ کامیاب
  • وزیراعظم نے بیوروکریسی کی کارکردگی جانچنے کا نیا نظام منظور کرلیا، FBR پر تجربہ کامیاب، تنخواہیں کامیابی سے مشروط
  • علی امین کا ڈیرہ جات میں خدمات دینے والے فورسز کے اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان
  • بالائی علاقوں میں شدید موسمی خرابی سے ملک بھر کی متعدد پروازیں منسوخ، سینکڑوں سیاح پریشان