گوئٹے مالا، مسافروں سے بھری بس پل سے نیچے جا گری، 50 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
GUATEMALA CITY:
گوئٹے مالا شہر میں ایک بس ہائی وے پل سے گندے نالے میں جا گری جس کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہو گئے۔
مسافروں سے بھری بس سان اگسٹن اکاساگوسٹلان شہر سے مصروف راستے کے ذریعے دارالحکومت میں داخل ہو رہی تھی جب یہ ایک ہائی وے پل پونٹے بیلس سے تقریبا 20 میٹر نیچے گندے نالے میں گر گئی۔
ترجمان کارلوس ہرنینڈز نے بتایا کہ 36 مردوں اور 15 خواتین کی لاشوں کو صوبائی مردہ خانے بھیج دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام نے 20 زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کے مطابق حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
گوئٹے مالا کے صدر برنارڈو اریوالو نے تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے اور ملک کی فوج اور ڈیزاسٹر ایجنسی کو امدادی کارروائیوں میں مدد کی ہدایت کی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نئی دہلی میں رہائشی عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 11 شہری ہلاک
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں رہائشی عمارت گرنے سے 3 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ نئی دہلی کے مضافاتی علاقے میں پیش آیا جب کہ اس علاقے میں زیادہ تر دور دراز علاقوں سے آئے مزدور رہتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیمیں دن بھر ملبے میں کھدائی کرتی رہیں، 11 افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا جب کہ 11 دیگر افراد کو بچا کر طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
بھارتی وزیر اعظم نے جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں اور اپنے پیاروں کو کھونے والوں سے تعزیت کرتا ہوں‘۔
صدر دروپدی مرمو نے اپنے بیان میں کہا کہ خواتین اور بچوں سمیت بہت سے شہریوں کی موت افسوسناک ہے‘۔