گلشن ٹاؤن کی سہ روزہ پھولوں و پرندوں کی نمائش کااختتام (شہریوں نے تاریخی قرار دیدیا)
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کی جانب سے محمود غزنوی پارک میں جاری سہ روزہ پھولوں و پرندوں کی نمائش ختم ہوگئی، نمائش میں درجنوں اقسام کے ہزاروں پھولوں وپودوں کو نمائش کے لیے رکھا گیا تھا جبکہ نایاب قسم کے پرندوں نے بھی عوام کو اپنی جانب متوجہ رکھا۔ نمائش کی اختتامی تقریب میں چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے شاندار پروگرام کے انعقاد پر محکموں کو سراہا اور کہا کہ ٹیم ورک کے نتیجے میں پروگرام میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اس موقع پر محکمہ جاتی سربراہان اور محکمہ پارک کے عملے کو شیلڈز اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ معززین شہر اور بین الاقوامی سفیروں نے نمائش میں شرکت کرنے کے ساتھ اسے کراچی کی بہترین نمائش قرار دیا اور کہا کہ دوسرے ٹاؤنز کو بھی گلشن ٹاؤن کی تقلید کرتے ہوئے عوام کے لیے ایسے اقدامات کرنے چاہئیں۔ اختتامی تقریب میں سابق سینیٹر امام الدین شوقین، چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد ،اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا اکنا کے سابق صدر ڈاکٹر محسن انصاری ،امیر ضلع شرقی نعیم اختر ،قیم ضلع شرقی نعمان پٹیل ,ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع شرقی کامران خان چشتی ، ناظم علاقہ محمد شاہد ،چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع ، وائس چیئرمین گلشن ٹاؤن ابراہیم صدیقی نے شرکت کی جبکہ میزبانی کے فرائض طاہر اکبر نے سرانجام دیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ تاریخی بلندی پر پہنچ گئے
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کے نرخ نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا کی تجارتی جنگ اور دنیا بھر کے سینٹرل بینکس کا اپنے زخائر بڑھانے کی غرض سے گولڈ کی وسیع پیمانے خریداری نے عالمی اور پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کو تاریخ کی نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔
امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے سود کی شرح میں کمی نہ کرنے کے اعلان سے عالمی سطح پر مہنگائی کساد بازاری بڑھنے کے خدشات نے دنیا بھر میں غیر یقینی فضاء پیدا کردی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 69ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 395ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت یکدم 8ہزار 100ہزار روپے کے اضافے سے 3لاکھ 57ہزار 800روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی تولہ سونے کی قیمت بھی 6ہزار 944روپے کے اضافے سے 3لاکھ 6ہزار 755روپے کی نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 24روپے کے اضافے سے 3ہزار 441روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 21روپے کے اضافے سے 2ہزار 950روپے کی سطح پر آگئی۔