ٹیکسٹائل صنعت بحران کا شکار، 40 فیصد اسپننگ ملز بند
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
کراچی(آن لائن)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے چیئرمین کامران ارشد نے خبردار کیا ہے کہ ٹیکسٹائل صنعت شدید بحران کا شکار ہو چکی ہے، 40 فیصد اسپننگ ملز بند ہو چکی ہیں جبکہ باقی بھی بند ہونے کے قریب ہیں۔اپٹما نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی ٹیکسٹائل صنعت کو مساوی مواقع فراہم کیے جائیں اور اسپننگ انڈسٹری کو بچانے کے لیے فوری پالیسی اصلاحات کی جائیں۔کامران ارشد کا کہنا ہے کہ دھاگے کی بے تحاشا درآمدات کے باعث مقامی صنعت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اور اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو مزید 100 سے زائد اسپننگ ملز بند ہو جائیں گی، جس سے لاکھوں ملازمتیں خطرے میں پڑ جائیں گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیر اعظم کے اسپیچ رائٹر ارشد محمود ملک کا تبادلہ
وزیر اعظم کے اسپیچ رائٹر ارشد محمود ملک کا تبادلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کے اسپیچ رائٹر کا تبادلہ وزیر اعظم آفس میں کر دیا گیا ہے۔وسیع صحافتی اور سرکاری تجربہ رکھنے والے ملک کا تبادلہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت عمل میں آیا ہے، جہاں وہ تین سالہ ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر خدمات انجام دیں گے۔
ارشدملک اس سے قبل سرکاری ٹیلی وژن چینل میں گریڈ 18 میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ تین سالہ ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر خدمات انجام دیں گے۔ ارشد محمود ملک ایک تجربہ کار تحقیقاتی رپورٹر ہیں جنہوں نے 1992 میں صحافت کا آغاز کیا اور مختلف اہم شعبہ جات میں رپورٹنگ کی۔
انہوں نے اپریل 2022 میں شہباز شریف کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار اسپیچ رائٹر کا کردار ادا کیا تھا۔ فروری 2024 کے انتخابات کے بعد جب شہباز شریف دوبارہ وزیر اعظم بنے، تو ملک کو دوبارہ اسپیچ رائٹر مقرر کیا گیا۔
ارشد محمود ملک نے وزارت خارجہ اور وزیر اعظم آفس سمیت مختلف وزارتوں میں بھی خدمات انجام دی ہیں، جس سے ان کے حکومتی اور میڈیا میں وسیع تجربے کا اظہار ہوتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردوسری شادی کرنے کی صورت میں بچے کی کسٹڈی کا حق دار کون؟ عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا دوسری شادی کرنے کی صورت میں بچے کی کسٹڈی کا حق دار کون؟ عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، وزیراعظم کا خراج تحسین واشنگٹن کے ساتھ تجارتی سودے ہمارے کھاتے میں نہ کیے جائیں … چین کا انتباہ ہیٹ ویو کے خطرات؛ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کب ہوں گی؟ نظام کی بہتری کے لیے 26 ویں ترمیم کی گئی، ضرورت ہوئی تو مزید قانون سازی کریں گے، وزیر قانون سپریم کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی انتقال کرگئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم