کراچی، سلینڈر پھٹنے سے ایک بچی جاں بحق، 3 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی کے علاقے محمود آباد میں گھر میں گیس سلینڈر پھٹنے سے ایک بچی جاں بحق اور 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق عمارت کی تیسری منزل پر سلینڈر کا دھماکہ ہوا، دھماکے سے گھر کی چھت بھی گر گئی۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق دھماکے میں میاں بیوی اور دو بچے زخمی ہوئے، تمام زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک سالہ بچی نور فاتمہ جاں بحق ہوئی۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ عمارت کے فلیٹ میں بہت سارے سلینڈر موجود تھے اور وہاں آگ جلانے والے لائیٹر کی ری فلنگ کا کام ہورہا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کندھ کوٹ: گھر پر فائرنگ، 17 سالہ لڑکی جاں بحق، بچی زخمی
— فائل فوٹوکندھ کوٹ کے گاؤں الف بجارانی میں گھر پر فائرنگ سے 17 سال کی لڑکی جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ایک بچی بھی زخمی ہوئی ہے جس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب پولیس کو تھرپارکر کے گاؤں محمد علی سمیجو میں کنویں سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس اس حوالے سے گاؤں کے افراد سے تفتیش کر رہی ہے۔