این ایف سی ایوارڈ: وفاق سے صوبوں کو 33 کھرب سے زاید منتقل
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اے پی پی) این ایف سی ایوارڈ کے تحت جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں وفاق کی جانب سے صوبوں کو مجموعی طورپر33 کھرب 39 ارب 22 کروڑ 30 لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کیے گئے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق جولائی تا دسمبر2024ء تک کی مدت میں وفاق کی جانب سے پنجاب کو 16 کھرب 44 ارب 92 کروڑ 50 لاکھ روپے، سندھ کو 8 کھرب 42 ارب 22 کروڑ 60 لاکھ روپے، خیبر پختونخوا کو 5 کھرب 44 ارب 16 کروڑ 70 لاکھ روپے اور بلوچستان کو 3 کھرب 7 ارب 88 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کیے گئے۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں وفاق کی جانب سے صوبوں کو 24 کھرب 35 ارب 34 کروڑ 90 لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کیے گئے تھے۔ جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو مجموعی طور پر 15 کھرب 65 ارب 14 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کیے گئے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی جانب سے صوبوں کو
پڑھیں:
2025-26 وفاقی بجٹ خسارہ 7222 ہزار ارب رہنے کا امکان
اسلام آباد:ذرائع وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ کا خسارہ 7222 ہزار ارب روپے رہنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال وفاقی حکومت کی آمدنی کا تخمینہ 19111 ہزار ارب روپے ہے جس میں ٹیکس آمدنی کا تخمینہ 15270 ارب، نان ٹیکس آمدنی کا 3841 ہزارارب روپے لگایا گیا ہے۔
این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو 8780 ارب روپے منتقل ہونے کے بعد وفاق کی خالص آمدنی10331 ارب رہ جائیگی۔
مزید پڑھیں: حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ عید الاضحیٰ سے قبل پیش کرنے کا فیصلہ
وفاقی اخراجات کا تخمینہ17553ہزار ارب روپے ہے، اس میں 8106 ارب روپے سود کی ادائیگی کیلیے ہیں جس کے بعد وفاق کے پاس دیگر اخراجات کیلئے2225 ہزار ارب روپے بچیں گے۔
ان میں دفاع، پنشن، تنخواہیں، ترقیاتی پروگرام ، سبسڈیز، گرانٹس ودیگر خرچے شامل ہیں، انہیں پورا کرنے کیلیے قرضوں پر انحصار کرنا پڑسکتا ہے ۔