کامیڈی شو میں انڈین یوٹیوبر کے ’نازیبا‘ سوال پر ہنگامہ، ایف آئی آر درج
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
معروف یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا ان دنوں شدید تنازع کا شکار ہیں۔ حال ہی میں وہ کامیڈین سمے رائنا کے شو India’s Got Latent میں نظر آئے، جہاں انہوں نے ایک متنازع سوال کر کے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا۔
ان کے اس سوال پر نہ صرف مداح ناراض ہیں بلکہ ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔
رنویر نے ایک شو کے دوران ایک امیدوار سے اس کے ماں باپ کے ازدواجی تعلق کے متعلق ایک نازیبا سوال پوچھا تھا۔
یہ سوال اتنا نازیبا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین نے رنویر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ معاملہ اتنا بڑھا کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز بھی ہو گیا۔
یہ پہلا موقع نہیں جب رنویر تنازع میں پھنسے ہوں۔ گزشتہ سال جب اکشے کمار ان کے پوڈکاسٹ میں آئے تھے تو انہوں نے اداکار کے بارے میں کہا تھا: "سر آپ کی آواز سے ہی ٹیسٹوسٹیرون نکلتا ہے! ایسا لگتا ہے کہ آپ کے دو نہیں بلکہ چار ہیں!”
شو کے تنازع کے بعد، رنویر نے ایک معافی نامہ جاری کیا اور کہا: "میرا تبصرہ صرف نامناسب نہیں تھا بلکہ یہ بالکل بھی مزاحیہ نہیں تھا۔ میں کوئی کامیڈین نہیں ہوں اور میں صرف معذرت چاہتا ہوں۔ یہ میرا ارادہ نہیں تھا کہ میں اپنے پلیٹ فارم کو اس طرح استعمال کروں۔”
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پاکستانی یوٹیوبر کا دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کے ساتھ تاریخی اشتراک
پاکستانی نژاد امریکی یوٹیوبر ساجد رحمان، جو سوشل میڈیا پر "زلمی" کے نام سے جانے جاتے ہیں، نے دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ (جمی ڈونلڈسن) کے ساتھ اشتراک کر لیا ہے۔ یہ اشتراک پاکستانی یوٹیوب کمیونٹی کے لیے ایک اہم سنگِ میل سمجھا جا رہا ہے۔
زلمی نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر مسٹر بیسٹ سے ملاقات کی ویڈیو اپ لوڈ کی، جسے 24 گھنٹوں کے اندر 15 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا۔ اس ویڈیو میں مسٹر بیسٹ نے زلمی کو اپنے اسٹوڈیو کا دورہ بھی کروایا۔
View this post on InstagramA post shared by Sajid Rehman (@zalmiplayz)
زلمی نے مارچ 2022 میں "ایف ایم ریڈیو کے خراٹے" کے عنوان سے اپنی پہلی ویڈیو اپ لوڈ کی، لیکن ان کا بڑا بریک تھرو جنوری 2023 میں آیا، جب انہوں نے اپنے بیٹے کے ساتھ "24 گھنٹوں میں 1 لاکھ روپے خرچ کرنے کا چیلنج" کے عنوان سے ویڈیو پوسٹ کی، جو وائرل ہو گئی۔
زلمی اب تک لاکھوں سبسکرائبرز اور کروڑوں ویوز حاصل کر چکے ہیں، اور اپنی خاندانی زندگی، ایڈونچرز اور گیمنگ کو ناظرین کے ساتھ بانٹنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے مسٹر بیسٹ کا 50 گھنٹوں پر مشتمل آئس لینڈ سروائیول چیلنج بھی مکمل کیا، جس سے ان کی عالمی شہرت میں اضافہ ہوا۔
زلمی نے ایک نئی ویڈیو "Zalmi x MrBeast پاکستان کا سب سے بڑا اشتراک جلد آ رہا ہے" کے عنوان سے ریلیز کی ہے، جس نے پاکستانی یوٹیوب کمیونٹی میں بےحد جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔ یہ اشتراک ممکنہ طور پر پاکستان کی یوٹیوب تاریخ کا سب سے بڑا اشتراک ہو سکتا ہے، اور شائقین اس کا بڑی بےچینی سے انتظار کر رہے ہیں۔