آصف علی زرداری کی دورہ پرتگال میں پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات، والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
صدر مملکت نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے دورہ پرتگال کے دوران لزبن میں پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات کے دوران ان کے والد کے انتقال پر دلی ہمدردی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ پوری قوم ایک سچے دوست اور عظیم انسان دوست شخصیت سے محروم ہونے پر سوگوار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت نے دورہ پرتگال کے دوران لزبن میں پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات کی اور ان کے والد پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ صدر مملکت نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا، آصف علی زرداری نے کہا کہ پوری قوم ایک سچے دوست اور عظیم انسان دوست شخصیت سے محروم ہونے پر سوگوار ہے، انسانیت کیلئے مرحوم کریم آغا خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صدر مملکت نے مرحوم کریم آغا خان کے پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں کردار کو سراہا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صدر مملکت نے
پڑھیں:
بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاوسنگ کے تحت بننے والے سیلاب متاثرہ گھروں کا دورہ
بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاوسنگ کے تحت بننے والے سیلاب متاثرہ گھروں کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
حیدرآباد(سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گاوں جھنڈو کھوسو آمد ہوئی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ پیپلز ہاوسنگ کے تحت بننے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کے گھروں کا دورہ کیا، بلاول بھٹو زرداری نے گاوں جھنڈو کھوسو میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو ان کے گھروں کے مالکانہ حقوق کی اسناد دیں۔
اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دی گئی کہ گاوں جھنڈو کھوسو میں سیلاب سے 209گھر متاثر ہوئے جس میں سے 135 سے زائد گھر تعمیر ہوچکے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے متاثرین سیلاب سے کہا کہ ہم نے خواتین کو ان گھروں کا مالک بنایا ہے تاکہ ایک پوری نسل ترقی کرسکے۔