ضلع کونسل بدین نوجوانوں کی تعلیم کیلیےہمیشہ فکر مند رہی ہے،جام علی اصغر ہالیپوتہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
ماتلی(نمائندہ جسارت)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر اور چیئرمین ضلع کونسل جام علی اصغر ہالیپوتہ جونیئر ایلیمنٹری اسکول ٹیچر (JEST) پانچویں فیز اور پرائمری اسکول ٹیچر (PST) کے چھٹے فیز کے آفر آرڈرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل بدین نوجوانوں کی تعلیم اور بہتر مستقبل کے لیے ہمیشہ فکر مند رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ضلع کونسل کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ذہین طلبہ کے لیے اسکالرشپ دینے کا اشتہار اخبارات میں جاری کیا گیا ہے ضلع کونسل کی طرف سے ہر سال اہل طلبہ کو اسکالرشپ دی جاتی ہے تاکہ اس ضلع کے نوجوان تعلیم حاصل کرکے آگے بڑھیں اور اپنے ضلع، صوبے اور ملک کا نام روشن کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دور میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی میرٹ پر یقین رکھتی ہے انہوں نے میرٹ پر آنے والے اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بند اسکولوں کو کھولنا ضلعی انتظامیہ کی پہلی ترجیح ہے۔ نئے اساتذہ کے آنے سے کئی بند پڑے اسکول کھل گئے ہیں اور الحمداللہ اسکولوں میں بچوں کے داخلے کی شرح بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے انہوں نے نئے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ تدریس کے مقدس پیشے کو صرف روزگار نہ سمجھیں بلکہ اسے خدمت سمجھ کر انجام دیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ضلع کونسل
پڑھیں:
سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں ہوا، عمر ایوب
وفاقی دارالحکومت میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے پاکستان کو ہارڈ سٹیٹ ہونا چاہئے، جب پاکستان میں استحکام نہیں، قانون کی حکمرانی نہیں تو کیسے بنے گی ہارڈ سٹیٹ۔؟ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہی نہیں ہوا۔ وفاقی دارالحکومت میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے پاکستان کو ہارڈ سٹیٹ ہونا چاہئے، جب پاکستان میں استحکام نہیں، قانون کی حکمرانی نہیں تو کیسے بنے گی ہارڈ سٹیٹ۔؟ انہوں نے کہا کہ ریاست کی تعریف کیا ہے۔؟ ریاست مجلس شوری ہے، افواج، انٹیلی جنس ایجنسیاں ریاست کے اوزار ہیں۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہی نہیں ہوا۔