Jasarat News:
2025-04-22@05:58:19 GMT

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت آج ہوگی

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان میں زیر التوا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت آج ہوگی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں کیس کی سماعت صبح 10 بجے ہوگی ، الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر سمیت درخواست گزار اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

الیکشن کمیشن میں مارچ 2024 سے کیس زیر التوا ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز پر اعتراضات اٹھائے تھے۔ واضح رہے کہ اکبر ایس بابر اور دیگر نے انٹرا پارٹی الیکشنز پر درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انٹرا پارٹی الیکشن الیکشن کمیشن

پڑھیں:

پی پی گوجرانوالہ کا اجلاس‘ حلقہ 52 کا ضمنی الیکشن ہر صورت لڑیں گے: گورنر

لاہور (نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی پی پی 52 کا ضمنی الیکشن تن، من، دھن سے لڑے گی۔ گورنر ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی گوجرنوالہ ڈویژن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے  پی پی 52 کے ضمنی الیکشن کیلئے راحیل کامران چیمہ، احسن گھمن، حسن مرتضیٰ، ملک طاہر اور رانا فاروق اشرف کو کاغذات جمع کرانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے ضمنی الیکشن کیلئے دعا بھی کی۔ اجلاس میں صدر پی پی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ، آصف بشیر بھاگٹ، ملک طاہر، عبدالرزاق سلیمی، راحیل کامران چیمہ، احسن رضوی، عائشہ نواز چودھری، شہباز خان، چودھری اختر چھوکر، میاں اظہر حسن ڈار، اعجاز سمہ، ریاض حسین شاہ، ملک ظہیر اعوان، محمد اظہر ڈیال، رانا محمود اشرف، شاہد بٹ، احسن ظفر گھمن، کاشف گجر شامل تھے۔ حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پنجاب میں جہاں سے بھی پارٹی کیلئے الیکشن لڑنا پڑا میں لڑونگا، اگر کوئی بھی الیکشن نہ لڑا تو میں وہاں سے لڑ کر دکھاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی 52کا ضمنی الیکشن ان شاء اللہ پیپلز پارٹی کی ریوائیول کا سبب بنے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پی پی گوجرانوالہ کا اجلاس‘ حلقہ 52 کا ضمنی الیکشن ہر صورت لڑیں گے: گورنر
  • انتخابی نظام میں بہت کچھ گڑ بڑ چل رہا ہے، راہل گاندھی
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، پانچویں بار گواہان کی طلبی
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، پانچویں بار گواہان کی طلبی
  • پیپلز پارٹی کا  بلدیاتی الیکشن کا مطالبہ
  • وقف قانون کے خلاف لڑائی میں جیت ہماری ہوگی، ملکارجن کھرگے
  • ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا انٹرا پارٹی الیکشن
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا الیکشن دھاندلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری
  • ایم کیو ایم نے سینیٹ کی خالی نشست کے انتخاب کیلئے نام فائنل کر لیے
  • این اے 18 ہری پور الیکشن دھاندلی کیس: عمر ایوب کی درخواست پر حکمنامہ جاری