Jasarat News:
2025-04-22@07:26:00 GMT

سڈنی:ایک گھر میں 100 سے زائد زہریلے سانپ

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

سڈنی:ایک گھر میں 100 سے زائد زہریلے سانپ

سڈنی: آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جہاں ڈیوڈ اسٹین نامی شہری نے اپنے گھر کےعقب میں 6 سیاہ سانپ دیکھے، انسانی زندگی کے لیے خطرناک ان سانپوں کو دیکھ کر اسٹین اور ان کے اہل خانہ خوفزدہ ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق  ڈیوڈ کی اہلیہ نے اتنے سارے سانپوں کو دیکھ کر فوری طور پر  گوگل پر سرچ  کیا تو معلوم ہوا کہ اتنی بڑی تعداد میں سانپ اس وقت جمع ہوتے ہیں جب وہ انڈے دینے والے ہوتے ہیں۔

جس کے بعد آسٹریلیا کے  اسٹین نامی شہری  نے سانپ پکڑنے والے ماہر ڈیلن کوپر سے رابطہ کیا، ڈیلن اور ان کی ٹیم نے گھر پہنچ کر معائنہ کیا اور تین گھنٹے کی محنت کے بعد 102 سیاہ سانپوں کو پکڑ لیا، جن میں پانچ بالغ سانپ شامل تھے، جن میں سے چار انڈے دے رہے تھے اور ان کے ساتھ درجنوں سانپ کے بچے بھی موجود تھے۔

اس واقعے نے مقامی کمیونٹی کو چونکا دیا اور سانپوں کی موجودگی کے بارے میں آگاہی بڑھانے کی ضرورت کو اجاگر کیا، ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے گھروں اور باغات کی صفائی رکھیں اور سانپوں کی موجودگی کی صورت میں فوری طور پر ماہرین سے رابطہ کریں۔

واضح رہے کہ  یہ سانپ ریڈ بیلیڈ بلیک اسنیکس (Red-bellied Black Snakes) تھے، جو آسٹریلیا کی زہریلی سانپوں کی اقسام میں سے ہیں، مادہ سانپ عموماً اجتماعی طور پر بچوں کو جنم دیتی ہیں، لیکن ایک ہی وقت میں اتنے زیادہ سانپوں کی پیدائش کا منظر انتہائی غیر معمولی تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سانپوں کی

پڑھیں:

ہیلتھ، انجینئرنگ اور منرلز شو میں ماڈلز کی دلکش کیٹ واک، جیولری اور ملبوسات کی شاندار نمائش

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام ہیلتھ، انجینئرنگ اور منرلز شو ماڈلز کی کیٹ واک جیولری ملبوسات کی نمائش کی گئی-

-تفصیلات کے مطابق ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ منرل فیشن شو کا لاہور میں انعقاد کیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پنجاب کے وزیر برائے صنعت، تجارت و سرمایہ کاری چودھری شافع حسین تھے۔

شو میں ماڈلز نے دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے  جواہرات اور زیورات کو نئے انداز میں پیش کیا گیا، اسکے ذریعے قومی ٹیلنٹ اور ورثے کو عالمی پلیٹ فارم پر سامنے لایا گیا۔ ماڈلز نے ملک کے کچھ مشہور جیولرز کے ڈیزائنز پہنے ریمپ پر واک کی۔

شو میں جیولری برانڈز اور ٹاپ فیشن ڈیزائنرز کے درمیان بی ٹو بی تعاون کو پیش کیا گیا، فیشن ٹائیکون ایچ ایس وائے سمیت ڈیزائنرز نے اپنی کاریگری کو مہارت سے پیش کیا تو دیکھنے والے بے ساختہ داد دینے پر مجبور ہو گئے۔

فیشن شو نے مقامی ڈیزائنرز اور کاریگروں کو عالمی منڈیوں کے ساتھ براہ راست تعلقات استوار کرنے کا ایک قیمتی موقع فراہم کیا۔ بہت سے لوگوں کے لیے، اس پلیٹ فارم نے طویل مدتی برآمدی شراکت داری اور سرحد پار تعاون کا بھی آغاز کیا۔

ہیلتھ، انجینئرنگ ومنرلز شو میں70 سے زائد ممالک کے 900 سے زائد غیر ملکی خریدار اور درآمد کنندگان شرکت اور تقریبا 200 پاکستانی نمائش کنندگان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

شریک ممالک میں چین، نائجیریا، سینیگال، ایتھوپیا، روانڈا، سری لنکا، قازقستان، کینیا، ترکیہ، تاجکستان، ملائیشیا، برطانیہ، اسپین، انڈونیشیا، نیدرلینڈز، کوریا، فلپائن، روس اور ویتنام شامل ہیں۔نمائش میں 20 سے زائد شعبوں کی مصنوعات پیش کی گئی ہیں، جن میں دواسازی، سرجیکل آلات، زرعی مشینری، تعمیراتی آلات، آٹو پارٹس، کھیلوں کا سامان، موبائل ڈیوائسز، کیمیکلز، برقی آلات، کاسمیٹکس، کٹلری، ہنڈی کرافٹس ، قیمتی پتھراور زیورات شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جامشورو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 16ہوگئی، 25 سے زائد زخمی
  • اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا اقدام، ایک لاکھ ملازمین کی نوکریاں خطرے میں
  • میانوالی اور مکڑوال میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 10 سے زائد دہشتگرد ہلاک
  • رواں سال کے پہلے تین مہینوں میں 151 ہزار سے زائد مزدور خلیجی ممالک گئے
  • ہیلتھ، انجینئرنگ اور منرلز شو میں ماڈلز کی دلکش کیٹ واک، جیولری اور ملبوسات کی شاندار نمائش
  • تھرپارکر، پراسرار بیماری سے 8 سے زائد مور ہلاک، سیکڑوں بیمار
  • آسٹریلوی آل راؤنڈر پی ایس ایل 10 سے باہر ہوگئے
  • چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہر
  • اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل راؤنڈر پی ایس ایل 10 سے باہر
  • غزہ، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 92 فلسطینی شہید 2 سو سے زائد زخمی