امریکا: میں فلو وائرس نے گزشتہ 15 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
واشنگٹن: امریکا میں رواں موسمِ سرما کا فلو وائرس اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے، اور حالیہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس نے گزشتہ 15 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق فلو وائرس کی شدت کا اندازہ فلو سے متاثرہ مریضوں کے اسپتالوں اور کلینک کے دوروں کی تعداد سے لگایا جاتا ہے،گزشتہ ہفتے مریضوں کی تعداد 2009-2010 کے بعد کسی بھی موسمِ سرما کے فلو کے موسم سے واضح طور پر زیادہ تھی۔
اگرچہ دیگر وائرل انفیکشنز، جیسے کورونا وائرس اور ریسپائریٹری سنسیٹیئل وائرس (RSV)، فلو کی علامات سے مشابہت رکھ سکتے ہیں، لیکن کورونا وائرس کی شرحِ پھیلاؤ کم ہو رہی ہے، اور RSV کی سرگرمی بھی کم ہو گئی ہے۔
فلو کے پھیلاؤ نے بعض امریکی ریاستوں میں اسکولوں کو بند کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ مجموعی طور پر 43 ریاستوں میں پچھلے ہفتے فلو کے وائرل انفیکشن کی زیادہ یا بہت زیادہ اطلاع موصول ہوئی۔ وائرس نے سب سے زیادہ جنوبی، جنوب مغربی اور مغربی ریاستوں کو متاثر کیا۔ اس صورتحال میں صحت کے ماہرین فلو سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کی اہمیت پر زور دے رہے ہیں، فلو ویکسین ہر سال دستیاب ہوتی ہے اور یہ فلو سے بچاؤ کا مؤثر طریقہ ہے، خاص طور پر بزرگ افراد، بچوں اور دیگر کمزور مدافعتی نظام والے افراد کو ویکسین لگوانا چاہیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا سلسلہ جاری
جی بی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے دوران پہاڑی تودے گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ شاہراہ قراقرم اور جے ایس آر کئی جگہوں پر بلاک ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں میں شدید بارشوں کا سلسلہ پچھلے 24 گھنٹوں سے وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ آئندہ کئی روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ دوسری جانب سکردو اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جی بی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے دوران پہاڑی تودے گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ شاہراہ قراقرم اور جے ایس آر کئی جگہوں پر بلاک ہو چکی ہے۔ جی بی ڈی ایم اے نے شہریوں کو کسی بھی غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔