بھارت اور انگلینڈ کے میچ میں لائٹیں بند ہونے کا معاملہ، ذمہ دار کون؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
بھارتی ریاست اوڈیشا کی حکومت نے اوڈیشا کرکٹ ایسوسی ایشن (او سی اے) سے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران فلڈ لائٹ بند ہوجانے پر وضاحت طلب کرلی۔
اتوار کے روز کٹک میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں فلڈ لائٹس بند ہوجانے کی وجہ سے کھیل کو 35 منٹ کے لیے روکنا پڑا تھا۔
مسئلہ بھارت کی اننگز کے ساتویں اوور کے دوران پیش آیا جب چھ ٹاورز میں سے ایک جلنے بجھنے کے بعد مکمل طور پر بند ہوگیا۔ اس وقت کریز پر کپتان روہت شرما اور شبھمن گِل موجود تھے جو لائٹیں بند ہونے کی صورت میں واپس ڈگ آؤٹ میں جا کر بیٹھ گئے۔
اوڈیشا کے محکمہ کھیل کی جانب سے 10 فروری بروز پیر کو ایک خط ارسال کیا گیا جس میں لکھا تھا کہ اس مسئلے کی وجہ سے کھیل میں 30 منٹ تعطل آیا جس سے کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو تکلیف پہنچی۔ لہٰذا ایسوسی ایشن کو یہ ختم دیا جاتا ہے کہ پیش آنے والے اس مسئلے کی تفصیلی وضاحت کرے اور ذمہ داروں کا تعین کرے تاکہ مستقبل میں ایسے وقوعات سے بچا جا سکے۔
پیش آنے والے اس واقعے کی مبیبہ وجہ ٹاور سے جڑے ایک جنریٹر کو قرار دی گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شمالی وزیرستان میں دوسرے روز بھی کرفیو نافذ
—فائل فوٹوشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر دوسرے روز بھی کرفیو نافذ ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرفیو کے دوران میران شاہ تا دتہ خیل، رزمک، میر علی، بنوں مین شاہراہوں پر آمد و رفت معطل رہے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کا فوری اور مؤثر جواب دیا گیا۔
شہریوں کو کرفیو پر عمل درآمد اور متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ کرفیو سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر نافذ کیا گیا ہے۔