کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں لائٹ شو کی ریہرسل، گراؤنڈ جگمگا اٹھا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم جگمگ جگمگ کرنے لگا۔اپ گریڈیشن کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کل ہوگا جس میں معروف گلوکار شفقت امانت علی، ساحر علی بگا اور دیگر اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے قبل آج ریہرسل کی گئی۔6 ٹاورز پر لگی نئی ایل ای ڈی لائٹس روشن کی گئی تو جلتی بجھتی لائٹس شو نے سماں باندھ دیا۔ اس کے بعد پھر لیزر اور فینسی لائٹس روشن ہوئی تو نیشنل اسٹیڈیم کا منظر قابل دید تھا۔ تقریب میں آتشبازی اور لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ بھی ہوگا۔ افتتاحی تقریب میں عوام کا داخلہ مفت ہوگا وہ اپنی شناخت کرواکر اسٹیڈیم میں داخل ہوسکیں گے۔افتتاحی تقریب سے قبل ورکرز کو ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نیشنل اسٹیڈیم
پڑھیں:
جسٹس منصور علی شاہ نے قائمقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
جسٹس منصور علی شاہ نے قائمقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ آف پاکستان اسلام آباد کے ججز بلاک میں منعقد ہوئی، جس میں جسٹس منیب اختر نے جسٹس منصور علی شاہ سے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف لیا۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی ایک ہفتے کے سرکاری دورے پر چین گئے ہوئے ہیں، جہاں وہ جوڈیشل کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا کا افریقا میں غیرضروری سفارت خانے اور قونصل خانے بند کرنے پر غور مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے، پنجاب حکومت نے کسانوں کو15ارب کا پیکیج دیا: اعظم تارڑ نائب وزیر اعظم کا افغان وزیر خارجہ کو فون:دورے کی دعوت،امیر خان متقی پاکستان آئیں گے سندھ اور پنجاب کا حق ہے کہ اپنے پانی کی حفاظت کریں، محمد احمد خان نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا عمان کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا : مرتضی حسن آصف زرداری سندھ کا پانی بیچ کر آنسو بہا رہے ہیں، قائد حزب اختلاف عمر ایوبCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم