Express News:
2025-04-23@00:25:05 GMT

کراچی؛ قانون نافذ کرنے والے ادارے کا جعلی میجر گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

کراچی:

ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ پر کارروائی کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے ادارے کا جعلی میجر گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق سچل پولیس نے سعدی ٹاؤن اسکیم 33 میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی میجر عادل کو گرفتار کر کے ملزم سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کی وردیاں ، رینکس ، شوز، جعلی آئی ڈی کارڈ و دیگر جعلی دستاویزات برآمد کر لیں۔

 ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی وردی پہن کر لوگوں کو ہراساں کرتا تھا ، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ملزم کو تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ  گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: قانون نافذ کرنے والے ادارے

پڑھیں:

کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

---فائل فوٹو

کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے والے فتنہ خوارج کے 3 دہشتگرد گرفتار

سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشتگردی میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اختر عرف اکو عرف بنگالی کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم ساتھی کے ہمراہ حساس مقامات کی ریکی کرنے اور ویڈیوز بنانے میں ملوث رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سعودی عرب جانے والے 2 مسافر گرفتار
  • کراچی ایئر پورٹ سے جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سعودیہ جانے والے دو مسافر گرفتار
  • غیر مسلم آبادی والے ملک میں اسلامی تدفین کا قانون نافذ
  • خواتین کے ذریعے شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے والے 2 گینگ گرفتار، تہلکہ خیز انکشافات
  • غیر مسلم آبادی والے ملک میں اسلامی تدفین کا قانون نافذ 
  • ایسٹر پر کم سن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سگا ماموں نکلا
  • کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار
  • بکریاں چورے کرنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
  • کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
  • گوجرانوالہ اور نارروال سے جعلی شناختی کارڈ بنوانے والا ایجنٹ اور انسانی اسمگلر گرفتار