Jasarat News:
2025-04-22@06:51:53 GMT

نریندر مودی اے آئی کانفرنس میں شرکت کے لیے پیرس پہنچ گئے

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

نریندر مودی اے آئی کانفرنس میں شرکت کے لیے پیرس پہنچ گئے

بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی فرانس کے دارالحکومت پیرس پہنچے ہیں جہاں وہ فرانسیسی صدر ایمانویل میکراں کے ساتھ اے آئی ایکشن سمٹ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

اس کانفرنس کا بنیادی مقصد عالمگیر سطح پر مصنوعی ذہانت کے ذریعے حکمرانی کے امکانات کا جائزہ لینا ہے تاکہ مستقبلِ قریب میں حکمرانی کا نیا طور پورے اعتماد اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ اپنایا جاسکے۔

اس گلوبل گورننس ماڈل کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں مصںوعی ذہانت کے استعمال کو زیادہ سے زیادہ محفوظ اور کارگر بنانا ہے۔ فرانسیسی صدر بھارتی وزیرِاعظم کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے جس میں دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات اور اشتراکِ عمل کو وسعت دینے کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

بھارتی وزیرِ اعظم فوجی قبرستان میں اُن ہندوستانی فوجیوں کی قبروں پر بھی جائیں گے جو پہلی جنگِ عظیم کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔ منگل سے شروع ہونے والی اے آئی سمٹ میں امریکا کے نائب صدر جے ڈی وانس اور چین کے نائب وزیرِاعظم ژانگ گووجنگ بھی شرکت کریں گے۔ یہ ہائی پروفائل ایونٹ دنیا کو جدید ترین طرزِ حکمران کے حوالے سے نئے تصورات سے روشناس کرانے کی ایک جامع کوشش کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ، اہم ملاقاتیں کریں گے

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اپریل ۔2025 )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہو گئے ہیںجہاں وہ ورلڈ بینک، آئی ایم ایف حکام سمیت کئی اہم تقاریب میں شرکت اور ملاقاتیں کریں گے. ورلڈ بنک گروپ/ آئی ایم ایف کے موسم بہار اجلاس 21 اپریل سے شروع ہو کر 26 اپریل تک جاری رہیں گے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ان اجلاسوں میں شرکت کے دوران عالمی بنک اور آئی ایم ایف کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے وہ دورہ کے دوران وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب چین، برطانیہ، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خزانہ اور ہم منصب قائدین سے ملاقاتیں کریں گے.

(جاری ہے)

امریکہ کے سٹیٹ اور ٹریثری ڈیپارٹمنٹس کے اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی دورے کا حصہ ہیں دورہ کے دوران عالمی کریڈٹ ریٹنگز ایجنسیوں، کمرشل اور سرمایہ کار بنکوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی وزیر خزانہ دورہ کے دوران سرمایہ کاری فورمز اور سیمینارز سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے. وزیر خزانہ دورے کے دوران موسمیاتی اقدام کے لیے قائم وزرائے خزانہ کے اتحاد کی تیرہویں وزارتی نشست میں شرکت کریں گے وزیر خزانہ جیفریز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک گول میز نشست میں”پاکستان کے معاشی منظر نامے،تازہ ترین مالی و مالیاتی پیش رفتوں اوراصلاحات پر پیش قدمی اور آئی ایم ایف کے ساتھ روابط“ کے موضوع پر اظہار خیال کریں گے.

وزیر خزانہ سنٹر فار گلوبل ڈویلپمنٹ (سی جی ڈی ) کے زیر اہتمام پاکستان میں جاری اصلاحات اور مستقبل میں درپیش چیلنجز پر منعقدہ ایک نشست سے بھی خطاب کریں گے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب دورہ کے دوران گیٹس فاﺅنڈیشن کی عالمی پالیسی اور وکالت کے شعبہ کی صدر گارجی گوش سے بھی ملاقت کریں گے وزیر خزانہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی مشیر برائے مالی صحت اور جی 20 کی عالمی شراکت برائے مالی شمولیت کی اعزازی سرپرست نیدرلینڈز کی ملکہ میکسما سے بھی ملاقات کریںگے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب امریکہ کے معروف تھنک ٹینکس کا دورہ کریں گے وزیر خزانہ اٹلانٹک کونسل سے سال 2025 اور مستقبل میں پاکستانی معیشت کو درپیش چیلنجز اور مواقع پر خطاب کریں گے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب منتخب بین الاقوامی اور امریکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے.


متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم مودی کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، حج کوٹہ اور 6 اہم معاہدوں پر دستخط متوقع
  • اماراتی نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اسلام آباد پہنچ گئے
  • وزیر خزانہ اورنگزیب  عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکہ چلے گئے 
  • وزیرخزانہ عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ، اہم ملاقاتیں کرینگے
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہو گئے ، اہم ملاقاتیں ہوں گی
  • بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آئندہ ہفتے دو روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ، اہم ملاقاتیں کریں گے
  • چیف جسٹس پاکستان چین میں شنگھائی تعاون تنظیم جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کریں گے
  • آئی ایم ایف اجلاس، وزیر خزانہ امریکہ روانہ
  • نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے۔