صاحبہ نے شادی شدہ جوڑوں کو اہم مشورہ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
شوبز انڈسٹری کی اداکارہ صاحبہ نے شادی شدہ جوڑوں کو اہم مشورہ دے دیا۔اداکارہ صاحبہ پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کا بڑا نام ہیں، وہ فلمی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور تین دہائیوں سے سامعین کے درمیان اب بھی موجود ہیں۔انہوں نے حال ہی میں انڈسٹری میں واپسی کی ہے اور ایک کے بعد ایک ڈرامے کی زینت بن رہی ہیں۔صاحبہ نے ہمیشہ کام سے پہلے اہلخانہ کو ترجیح دی، ریمبو کے ساتھ ان کی کیمسٹری بے مثال رہی اور دونوں نے فلموں میں ساتھ اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔صاحبہ نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی صحیح شخص مل جائے شادی کر لینی چاہیے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ خواتین چاہے کسی بھی پروفیشن سے تعلق رکھتی ہوں، زندگی میں ایک مقام ایسا آتا ہے کہ کیریئر سے بریک لینا ضروری ہوجاتا ہے۔انہوں شادی شدہ جوڑوں کو مشورہ دیا کہ اگر مرد وفادار رہے اور عورت عزت دار رہے تو شادی ناصرف دیرپا رہے گی بلکہ خوشگوار بھی ہوگی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ مرد اپنی نظریں اور عورت اپنی زبان قابو میں رکھے۔انہوں نے انڈسٹری سے بریک لینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے بچوں کی وجہ سے بریک لیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اور افضل چاہتے تھے کہ بچوں کی تربیت میں کوئی کسر نہ رہ جائے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی اور دونوں بچوں کے بعد تعلیم کی اہمیت کا انداز ہوا اسی لیے بچوں کی پیدائش کے بعد انٹر اور گریجویشن کیا۔صاحبہ نے بیٹے کے شوبز انڈسٹری میں آنے کے حوالے سے بتایا کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ وہ ہماری انڈسٹری میں قدم رکھے گا۔ان کا کہنا تھا کہ جب بیٹے نے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا تو ہمیں بہت حیرانی ہوئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ
پڑھیں:
سوشل میڈیا سے خوفزدہ لوگ اپنے غصے کو ٹھنڈا کریں، عارف علوی کا مشورہ
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ جو لوگ سوشل میڈیا سے خوفزدہ ہیں انہیں یہ سمجھ لینا چاہیئے کہ یہ جعلی خبروں پر قابو پانے کا اب بھی تیز ترین اور بہترین ذریعہ ہے اور سوشل میڈیا یہاں رہنے کے لیے ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یوٹیوب کو 4 سال کے لیے بلاک کیا اور اب ٹویٹر پر پابندی لگا دی گئی ہے، سوشل میڈیا پر الزام نہ لگائیں بلکہ جھوٹی خبروں کا سچائی سے مقابلہ کریں جبر، گرفتاریوں اور تشدد سے نہیں، اللہ الحق ہے اور اس کا علم سچ ہے، اپنے غصے کو ٹھنڈا کریں اور غور کریں کس طرح خام ڈیٹا معلومات کی طرف لے جاتا ہے پھر علم کی طرف بصیرت اور حکمت فراہم کرتا ہے۔(جاری ہے)