Jasarat News:
2025-04-22@11:19:16 GMT

جنوری 2025 میں پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 25 فیصد اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

جنوری 2025 میں پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 25 فیصد اضافہ

اسلام آباد:پاکستان کے مرکزی بینک اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جنوری 2025 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3 ارب ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھیجیں جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 25 فیصد زیادہ ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  اسٹیٹ بینک کے جاری کرتا اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ   یہ اضافہ پاکستان کی معیشت کے لئے خوش آئند ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کا ملک کے ساتھ مالی رشتہ مزید مضبوط ہو رہا ہے۔

رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ کی ترسیلات

اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ رواں مالی سال 2025 کے ابتدائی سات مہینوں میں ورکرز ترسیلات کی کل رقم 20.

8 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے جو کہ گزشتہ مالی سال 2024 کے اسی عرصے سے 31.7 فیصد زیادہ ہے۔

 مالی سال 2024 کے ابتدائی سات مہینوں میں پاکستان کو 15.8 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئی تھیں، اس اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کے بیرون ملک مقیم افراد اپنی مالی مدد جاری رکھنے میں مزید پختہ اور فعال ہیں۔

ترسیلات کی تفصیل

جنوری 2025 میں مختلف ممالک سے پاکستان بھیجی جانے والی رقم کی تفصیل درج ذیل ہے، سعودی عرب سے 72.83 کروڑ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 62.17 کروڑ ڈالر، برطانیہ سے 44.36 کروڑ ڈالر اورامریکا 29.85 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے ہیں۔

یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکا سے سب سے زیادہ ترسیلات آئیں جو پاکستان کے لئے اقتصادی استحکام کا اہم ذریعہ بن رہی ہیں۔

معیشت پر اثرات

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر پاکستان کی معیشت کے لئے انتہائی اہم ہیں کیونکہ یہ نہ صرف ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرتی ہیں، بلکہ مقامی معیشت کو بھی مستحکم کرتی ہیں، ان ترسیلات زر کا بڑا حصہ غریب و متوسط طبقے کی مدد کے لئے استعمال ہوتا ہے، جس سے ملک کے اندر مالی استحکام اور ترقی کی راہیں ہموار ہوتی ہیں۔ خیال رہےکہ  گزشتہ سال تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی  عمران خان کی جانب سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ احتجاجاً پاکستان میں ترسیلات زر نہ بھیجیں تاہم اس اپیل کے باوجود، جنوری 2025 میں ترسیلات زر میں قابلِ ذکر اضافہ ہوا، جو اس بات کا غماز ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کا اپنے وطن کے ساتھ مالی وابستگی ابھی بھی مضبوط ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی ترسیلات ترسیلات زر بیرون ملک کروڑ ڈالر مالی سال کے لئے

پڑھیں:

پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا چینی قرض ری شیڈول کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے قرض کی ری شیڈولنگ کا معاملہ ایک بار پھر چینی بینکوں کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آئندہ ہفتے واشنگٹن میں آئی ایم ایف اجلاس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ قرضوں کی ری شیڈولنگ کا معاملہ اٹھائیں گے۔

وزیرخزانہ آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر اور امریکا کے اسسٹنٹ سیکریٹری برائے خزانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق وزیرخزانہ اپنے 6 روزہ دورہ امریکا کے دوران بدھ کو چینی وزیرخزانہ سے ملاقات کریں گے، جس میں وہ اپنے چینی ہم منصب سے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے قرضوں کو 2 سال کے لیے ری شیڈول کرنے کی درخواست کریں گے تاکہ غیرملکی فنڈنگ کے خلا کو پُر کیا جاسکے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے دینی مدارس کی گرانٹ 3 سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کر دی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
  • گاڑیوں کی فروخت میں رواں برس اب تک 18 فیصد کا اضافہ؛ وجہ کیا ہے؟
  • حکومت کو ملنے والی غیرملکی امداد میں کمی آگئی
  • پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر ،جولائی 2024 تامارچ 2025 ایک سال میں 9.38 فیصد اضافہ ہوا
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
  • ٹیکسٹائل برآمدات 13.613 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر، وزیراعظم کا 9.38 فیصد اضافے کا خیر مقدم
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز، 100انڈیکس میں 900 پوائنٹس کا اضافہ
  • پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا چینی قرض ری شیڈول کرانے کا فیصلہ
  • ملکی معیشت کا انحصار برین ڈرین اور ترسیلات زر پر ہے
  • پاکستان کی مجموعی غذائی اجناس کی برآمدات میں کمی ریکارڈ