اسلام آباد:

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ججز کی سنیارٹی تبدیل کرنے کیخلاف پانچ ججز کی ریپریزنٹیشن مسترد کردی، تین صوبائی ہائیکورٹس سے ججز کے تبادلے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبدیل کی گئی سنیارٹی لسٹ برقرار رکھی گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی تبدیل کرنے کیخلاف پانچ ججز کی ریپریزنٹیشن مسترد کردی گئی ہےاور تین صوبائی ہائیکورٹس سے ججز کے تبادلے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبدیل کی گئی سنیارٹی لسٹ برقرار رکھی ہے جبکہ لاہور ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ہو کر اسلام آباد ہائیکورٹ آنے والے جسٹس سرفراز ڈوگر بھی سینئر پیونی جج برقرار ہیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اور جسٹس ثمن رفعت کی ریپریزنٹیشنز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس سرفراز ڈوگر نے 2015 میں بطور ہائیکورٹ جج حلف اٹھایا، صوبائی ہائیکورٹس سے ٹرانسفر ہونے والے ججز کو دوبارہ نیا حلف اٹھانے کی ضرورت نہیں۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا ہے کہ ججز کی تعیناتی اور ٹرانسفر میں فرق ہے، دونوں مختلف باتیں ہیں۔

واضح رہے کہ پانچ ججز نے اپنی بھجوائی گئی ریپریزنٹیشنز میں کہا تھا کہ  جو جج جس ہائیکورٹ میں تعینات ہوتا ہے وہ اُسی ہائیکورٹ کے لیے حلف لیتا ہے، اور آئین کے مطابق دوسری ہائیکورٹ میں ٹرانسفر ہونے پر جج کو نیا حلف لینا پڑتا ہے۔ 

ججز کی ریپریزنٹیشن میں کہا گیا تھا کہ دوسری ہائیکورٹ میں ٹرانسفر ہونے والے جج کی سینیارٹی نئے حلف کے مطابق طے ہو گی۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ججز کی ریپریزنٹیشن کے مطابق

پڑھیں:

اسلام آباد پولیس کی مبینہ کرپشن بےنقاب

 اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کی مبینہ بدسلوکی رشوت طلبی اور شہریوں کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ خاندان کے مطابق 10 اور 11 دسمبر کی درمیانی رات عمرہ کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس آنے والے زائرین کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ریسیو کرنے کے بعد واپسی پر پولیس ناکے پر انہیں روک کر چرس برآمدگی کا الزام لگایا گیا اور اہلکاروں نے مبینہ طور پر رقم کا مطالبہ کیا۔

صحافی ظفر نقوی کے مطابق ان کے بیٹے اور گاؤں سے آئے مہمان زائرین کی گاڑی کو رات تقریباً ساڑھے تین بجے 26 نمبر چونگی کے قریب پولیس نے روکا۔ تلاشی کے دوران جب ان کے بیٹے نے ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو پولیس اہلکاروں نے اس کا موبائل فون چھین کر ویڈیو ڈیلیٹ کر دی۔ بعد ازاں اہلکاروں نے ان سے مبینہ طور پر رقم وصول کی اور کسی قسم کی ایف آئی آر یا پرچہ درج کیے بغیر انہیں جانے دیا۔

آج یعنی 10 اور 11 دسمبر کی درمیانی رات
میرا کزن(ماموں کا بیٹا) عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس آیا، وہ ایک کالج میں لیکچرر ہیں، انہوں نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر رات تقریبا ساڑھے بارہ بجے لینڈ کرنا تھا، ہمارے گاؤں سے کچھ رشتہ دار بھی آئے ان کے استقبال کیلئے، وہ ایئر پورٹ پہنچنے…

— Zafar Naqvi (@ZafarNaqviZN) December 11, 2025

ظفر نقوی کا کہنا ہے کہ ہماری تین نسلوں میں کبھی سگریٹ تک استعمال نہیں کیا گیا۔ اگر واقعی گاڑی سے کوئی منشیات برآمد ہوئی تھی تو قانونی کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ پرچہ کیوں نہیں دیا؟ اور ہمارے مہمانوں کی عزتِ نفس مجروح کیوں کی گئی؟

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ہم سنتے تھے کہ اس طرح کے واقعات پیش آئے ہیں اور اب یہ واقعہ ہمارے اپنے ساتھ پیش آ گیا ہے۔ دارالحکومت میں قانون کے رکھوالے شہریوں کو بلیک میل کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس کرپشن میں سرفہرست اداروں میں شمار ہوتی ہے اور اس واقعے نے ان خدشات کو مزید تقویت دی ہے۔

انہوں نے وفاقی وزیرِ داخلہ اور آئی جی اسلام آباد پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف انکوائری کرائی جائے، ملوث اہلکاروں کی نشاندہی کی جائے اور انہیں قانون کے مطابق قرارِ واقعی سزا دی جائے۔

اس پر ردعمل دیتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے کہا کہ آپ کی شکایت متعلقہ افسران کو بھیج دی گئی ہے۔ ہمیں شکایت کنندہ کا رابطہ نمبر بذریعہ ڈائریکٹ میسج بھیج دیں۔

معزز شہری، آپ کی شکایت متعلقہ افسران کو بھیج دی گئی ہے۔ ہمیں شکایت کنندہ کا رابطہ نمبر بذریعہ ڈائریکٹ میسج بھیج دیں۔ شکریہ

— Islamabad Police (@ICT_Police) December 11, 2025

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد پولیس اسلام آباد میں ناکے عمرہ

متعلقہ مضامین

  • ڈگری تنازع کیس میں بڑی پیش رفت، جسٹس طارق جہانگیری کا خود ہائیکورٹ کیسامنے پیش ہونے کا امکان
  • منگنی توڑنے اور پرانی رنجش پر قتل کرنے والے مجرم کی اپیل خارج،2 بار عمر قید کی سزا برقرار
  • سپریم کورٹ: قتل کے مجرم کی 2 بار عمر قید کی سزا برقرار، اپیل خارج
  • سپریم کورٹ،  قتل کے مجرم کی دُہری  سزا عمر قید برقرار
  • ڈگری تنازع کیس میں بڑی پیش رفت؛ جسٹس طارق جہانگیری کا خود ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہونے کا امکان
  • بغیر تنخواہ ایک دن گزارنا مشکل، لوگ چکر لگاتے رہتے ہیں، حکومت سے واجبات لینا کتنا دشوار: اسلام آباد ہائیکورٹ
  • اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی ،سپریم کورٹ بار کے صدر کیساتھ ملکر مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کے حوالے سے کیک کاٹ رہے ہیں
  • سندھ ہائی کورٹ میں ای چالان کے خلاف حکم امتناع کی درخواست مسترد
  • اسلام آباد پولیس کی مبینہ کرپشن بےنقاب
  • سندھ ہائیکورٹ، اِی چالان کے خلاف حکم امتناع کی استدعا مسترد