چیمپئنز ٹرافی: بھارتی فاسٹ بولر جسپرت بمراہ اِن یا آؤٹ؟ بڑی خبر آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
لاہور(سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز میں 9 دن باقی ہیں بھارتی اسکواڈ میں فاسٹ بولر جسپرت بمراہ شامل ہوں گے یا نہیں بڑی خبر آ گئی ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل ہی میزبان ٹیم پاکستان سمیت تقریباً تمام ٹیموں کو اپنے اہم کھلاڑیوں کی انجری کے باعث مضبوط اسکواڈ کی تشکیل میں مشکل کا سامنا ہے۔
ایسی ہی مشکل سے روایتی حریف بھارت کی ٹیم بھی دوچار ہے۔ جس کے سب سے اہم فاسٹ بولر جسپرت بمراہ کی میگا ایونٹ میں شرکت پر اب تک سوالیہ نشان لگا ہوا ہے۔
آئی سی سی کی ڈیڈ لائن کے مطابق 11 فروری کی رات تک بورڈ نے حتمی اسکواڈ کا اعلان کرنا ہے اور بھارتی میڈیا نے خبر دی ہے کہ سلیکٹرز جسپرت بمراہ کی ٹیم مٰں شمولیت کا فیصلہ کل کریں گے۔
جسپرت بمراہ جو آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں کمر کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ ان کی انجری کی حتمی نوعیت جاننے کے لیے کمر کا دوسرا اسکین بنگلورو میں کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پیسر کی اسکین رپورٹ کل ملے گی اور سلیکٹرز اس رپورٹ کی روشنی اور ڈٓاکٹروں کی ایڈوائس کے مطابق ہی بمراہ کے چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کریں گے۔
انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر جسپرت بمراہ کو میگا ایونٹ کے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا تو ہرشت رانا ان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل ہوں گے۔
مزیدپڑھیں:’مین بولرز میچ ہروارہے ہیں ان کو ٹیم سے باہر کرنا پڑے گا‘
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی جسپرت بمراہ
پڑھیں:
نئی دہلی میں رہائشی عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 11 شہری ہلاک
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں رہائشی عمارت گرنے سے 3 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ نئی دہلی کے مضافاتی علاقے میں پیش آیا جب کہ اس علاقے میں زیادہ تر دور دراز علاقوں سے آئے مزدور رہتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیمیں دن بھر ملبے میں کھدائی کرتی رہیں، 11 افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا جب کہ 11 دیگر افراد کو بچا کر طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
بھارتی وزیر اعظم نے جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں اور اپنے پیاروں کو کھونے والوں سے تعزیت کرتا ہوں‘۔
صدر دروپدی مرمو نے اپنے بیان میں کہا کہ خواتین اور بچوں سمیت بہت سے شہریوں کی موت افسوسناک ہے‘۔