پی ٹی آئی نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کو غیرضروری قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کو غیرضروری قرار دے دیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ حکمران پارلیمنٹ میں اب تک ایک بھی ریفارم لانے میں ناکام رہے۔
یہ بھی پڑھیں پنجاب بمقابلہ خیبرپختونخوا اسمبلی، کون کتنی تنخواہ لیتا ہے؟
انہوں نے کہاکہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ غیر ضروری ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت گر چکی، حکومت نے قومی اسمبلی سیشن کے آخری اجلاس میں تنخواہیں بڑھانے کی بات کی، یہ لوگ غزہ پر کوئی بات نہیں کرسکے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی تھی۔
تنخواہوں میں اضافے کے بعد اب ہر رکن پارلیمنٹ کو 5 لاکھ 19 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ ملےگی۔
یہ بھی پڑھیں چیف جسٹس کی ماہانہ تنخواہ وزیراعظم کی تنخواہ سے 750 فیصد زائد ہے
واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ پی ٹی ٹی آئی سمیت تمام پارٹیوں کے ارکان تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ارکان پارلیمنٹ پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی تنخواہوں میں اضافہ غیرضروری قرار وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ارکان پارلیمنٹ پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی تنخواہوں میں اضافہ وی نیوز
پڑھیں:
آصف زرداری سندھ کا پانی بیچنے کے بعد اب مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، عمر ایوب
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و سینیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ آصف زرداری سندھ کا پانی بیچنے کے بعد اب مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔
اسلام آباد میں ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم مانتے ہیں پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ ہونا چاہیے لیکن جب پاکستان میں جب استحکام اور قانون کی حکمرانی ہی نہیں تو ہارڈ اسٹیٹ کیسے بنے گی۔
انہوں نے کہاکہ بتایا جائے ریاست کی تعریف کیا ہے، یہ نہیں ہو سکتا ہے ایک ماتحت اٹھ کر کہے کہ گھر میں چلاؤں گا، ملک میں اگر افراتفری ہوگی تو دفاع کمزور ہوگا، ایسی صورت میں ہم کیسے ترقی کریں گے۔
عمر ایوب نے کہاکہ بلوچستان کے عوام حقوق مانگ رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ جبری گمشدگیاں بند کی جائیں، میں وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ تقریر ٹی وی پر نہیں دکھائی جارہی ہوگی۔
اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ آصف زرداری نے خود سندھ کا پانی بیچا، اس معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہونا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہاکہ جولائی 2024 میں ایوان صدر میں گرین انیشیٹو کے اجلاس میں سارے معاملات طے ہوئے، اور آصف زرداری کے دستخط بھی موجود ہیں، اب کیسے انکار کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں پیٹرول کی قیمتوں میں کم ہورہی ہے، جبکہ پاکستان میں اضافہ کیا جارہا ہے، جس کی وجہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اپوزیشن لیڈر آصف زرداری بلوچستان حقوق ریاست سندھ کا پانی عمر ایوب قومی اسمبلی وی نیوز