پاکستان میں آنا اچھا لگا، 2 بڑے میچ مل گئے، ولیم سن
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور تجربہ کار بیٹر کین ولیم سن نے کہا ہے کہ پاکستان میں آنا اچھا لگا اور 2 بڑے میچ مل گئے۔
لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ایک روز ہ میچ میں نیوزی لینڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے کین ولیم سن نے پریس کانفرنس کی۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف جیت کے بعد اب ہمیں کچھ دن وقفہ ملے گا اور ہم سہ فریقی سیریز کے فائنل کےلیے فریش ہوں گے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان کے گروپ میچز کےلیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔
کین ولیم سن نے مزید کہا کہ پاکستان میں آنا اچھا لگا اور دو اچھے میچز ملے، پچ اتنی آسان نہیں تھی، سہ ملکی سیریز میں کھیلنا اچھا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ساؤتھ افریقہ کے کھلاڑیوں نے بڑی محنت کی، اچھا کھیلے، ہماری پارٹنرشپ شاندار رہی اور ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
نیوزی لینڈ کے بیٹر نے یہ بھی کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں مقابلہ بہت سخت ہوتا ہے، مسلسل دو کامیابیوں سے اعتماد ملتا ہے، بیٹرز اچھا کھیلے، اب فائنل کے لیے تیار ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس پلیئر ہیں، وہ ردھم میں واپس آئیں گے، راچن رویندرا بہتری کی جانب گامزن ہے، دیکھتے ہیں وہ کتنی تیزی سے ریکور کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ولیم سن ا اچھا کہا کہ
پڑھیں:
انڈر 19 ایشیا کپ کا آغاز، آج دو میچز کھیلے جائیں گے
دبئی میں مینز انڈر 19 ایشیا کپ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق انڈر 19 ایشیا کپ پہلے روز دو میچز کھیلے جارہے ہیں۔
پہلے میچ میں میزبان یو اے ای اور بھارت مدمقابل ہیں جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔
Day 1 of the #DPWorldMensU19AsiaCup2025 kicks off with two action-packed clashes ????#ACC pic.twitter.com/o3dcpuTdbY
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) December 12, 2025دو گروپس میں تقسیم آٹھ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ 21 دسمبر تک جاری رہے گا۔
ایونٹ کا سب سے بڑا اپک بھارت ٹاکرا 14 دسمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔