سنگاپور میں کراسٹ چرچ حملے کی طرز پر مسلمانوں پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ملزم نے حملے کی تربیت کے لیے ایک ویڈیو گیم کا استعمال کیا جو 2019 میں نیوزی لینڈ میں کراسٹ چرچ حملے سے مشابہت رکھتا تھا۔
ملزم کی شناخت 18 سالہ نِک لی کے نام سے ہوئی   جس نے مبینہ طور پر سفید فام بالادستی کے حامی برینٹن ٹیرنٹ کی جانب سے کیے گئے قتل عام جیسا حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔
نیوزی لینڈ میں مارچ 2019 میں برینٹن ٹیرنٹ نے کرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ کرکے 51 نمازیوں کو شہید کردیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ نِک لی نے دیسی ساختہ بندوقوں، چاقو اور پیٹرول بموں سے مسلمانوں پر حملے کا ایک منصوبہ بنایا تھا، جو نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ حملے جیسا ہوتا اور وہ اس واقعے کو براہ راست نشر کرنے کا بھی ارادہ رکھتا تھا۔
سکیورٹی حکام کے مطابق نِک لی نے سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا دیکھنے کے بعد 2023 میں ان کے خلاف شدید نفرت پالنا شروع کی۔
حکام کا کہنا ہے کہ نِک لی نے ٹیرنٹ کے حملے کی ویڈیوز تلاش کرکے بار بار دیکھیں اور اس سے متاثر ہو کر ایک پرتشدد آن لائن گیم میں خود کو ٹیرنٹ کے کردار میں ڈھال لیا۔
وہ مختلف ویڈیو گیمز میں خصوصی موڈیفکیشنز ڈاؤن لوڈ کرتا تاکہ خود کو کرائسٹ چرچ حملے میں شامل محسوس کر سکے۔
بیان میں کہا گیا کہ نِک لی نے خود کو مشرقی ایشیائی بالادستی کا حامی قرار دیا اور اس نظریے پر یقین رکھتا تھا کہ چینی، کورین اور جاپانی نسلیں دیگر قوموں سے برتر ہیں۔
سنگاپور کے داخلی سکیورٹی ادارے نے دسمبر 2024 میں نِک لی کیخلاف انٹرنل سکیورٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لیا تھا، اس قانون کے تحت حکام کسی بھی مشتبہ شخص کو بغیر مقدمہ چلائے گرفتار رکھ سکتے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چرچ حملے ن ک لی نے حملے کی

پڑھیں:

لاہور: لڑکے سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

— فائل فوٹو 

لاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیس نے لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

لاہور: کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس نے لاہور میں تھانہ غالب مارکیٹ کے علاقے میں کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق 15 سالہ حمزہ کھیتوں میں چارا کاٹنے گیا تو ملزم نے اس سے زیادتی کی کوشش کی۔

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی حملے کا منصوبہ ایک اور چیٹ روم میں لیک ہونے کا انکشاف
  • دیامر پولیس کی کارروائی، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار
  • کراچی، جسٹس (ر) مقبول باقر پر حملے کا ملزم معاویہ عدم شواہد پر 12 سال بعد بری
  • امریکی وزیر دفاع نے یمن حملے سے متعلق حساس منصوبہ غیر متعلقہ افراد سے  شیئر کیا، میڈیا رپورٹس
  • کراچی: جسٹس (ر) مقبول باقر پر حملے کا ملزم عدم شواہد پر 12 سال بعد بری
  • چینی شہریوں پر حملے ، صحافیوں کی ریکی اور دیگر کارروائیوں میں ملوث ملزم گرفتار
  • قتل، اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
  • فتنہ الخوارج کا دہشتگرد کیانی روڈ بہارہ کہو سے گرفتار
  • اسلام آباد میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، فتنہ الخوارج کا دہشتگرد بہارہ کہو سے گرفتار، ڈیٹونیٹر، فیوز وائر سمیت بارودی مواد برآمد
  • لاہور: لڑکے سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار