بھارت: پولیس نے ایڈ شیرن کی اسٹریٹ پرفارمنس روک دی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک—بھارت کی ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلورو میں اتوار کو معروف برطانوی گلوکار ایڈ شیرن کو پولیس نے اسٹریٹ پر پرفارم کرنے سے روک دیا۔
بھارتی نیوز ایجنسی ‘اے این آئی نیوز’ کے مطابق گلوکار نے اتوار کو بنگلورو کی چرچ اسٹریٹ پر جیسے ہی پرفارم کرنا شروع کیا تو پولیس نے اسے روک دیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ایونٹ بغیر اجازت منعقد کیا گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار اپنا گانا ‘شیپ آف یو’ گنگنا رہے تھے کہ اچانک پولیس انہیں روکتے ہوئے کیبلز بھی نکالنا شروع کر دیے۔
اس واقعے کے بعد گلوکار نے اپنے انسٹاگرام کے ذریعے جاری بیان میں دعویٰ کیا کہ ان کے پاس پرفارم کرنے کی اجازت تھی۔
گلوکار نے کہا کہ "ہمارے پاس پرفارم کرنے کی اجازت تھی، ہم جہاں پرفارم کر رہے تھے اس کی پہلے ہی منصوبہ بندی کر رکھی تھی، یہ اچانک نہیں ہوا۔”
‘اے این آئی’ کے مطابق ڈی سی پی سینٹرل بنگلورو نے وضاحت کی کہ "ایڈ شیرن کے ٹیم ممبر چیتن چرچ اسٹریٹ پر پرفارم کرنے کی اجازت لینے کے لیے آئے تھے۔”
ان کے بقول انہوں نے گلوکار کو یہاں پرفارم کرنے سے صاف منع کیا تھا کیوں کہ چرچ اسٹریٹ زیادہ ٹریفک والا علاقہ ہے۔ چوں کہ گلوکار کو کوئی باضابطہ طور پر منظوری نہیں دی گئی تھی، اس وجہ سے انہیں جگہ خالی کرنے کو کہا گیا۔
یاد رہے کہ ایڈ شیرن ان دنوں بھارت کے ٹور پر ہیں۔ وہ گزشتہ دنوں پونے، حیدر آباد اور چنئی میں پرفارم کر چکے ہیں۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل پرفارم کرنے اسٹریٹ پر پرفارم کر ایڈ شیرن
پڑھیں:
بھارت پر عائد ٹرمپ ٹیرف ختم کرنے کیلیے امریکی کانگریس میں قرارداد پیش
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر عائد ٹیرف کو ختم کرنے کے لیے امریکی کانگریس میں ایک قرارداد پیش کردی گئی، یہ قرارداد کانگریس کے ارکان راجا کرشنامورتی، ڈیبورا روز اور مارک وی سی کی جانب سے پیش کی گئی ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق قرارداد کا مقصد ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر عائد 50 فیصد ٹیرف کو ختم کرنا اور تجارت پر امریکی کانگریس کے آئینی اختیار کو بحال کرنا بتایا گیا ہے۔
راجا کرشنامورتی کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی بھارت کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ ٹیرف کی حکمت عملی ایک اہم شراکت داری کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’امریکی مفادات کو آگے بڑھانے کے بجائے، یہ ٹیرف سپلائی چین میں خلل ڈالتے ہیں، امریکی ورکروں کو نقصان پہنچاتے ہیں، اور صارفین کے لیے لاگت میں اضافہ کرتے ہیں۔‘
دوسری جانب مارک وی سی کا کہنا ہے بھارت ایک اہم اقتصادی اور اسٹریٹجک پارٹنر ہے اور یہ غیر قانونی ٹیرف عام لوگوں پر ایک طرح کا ٹیکس ہیں۔
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے رواں سال بھارت سمیت دنیا کے کئی ممالک پر محصولات عائد کیے ہیں۔ ابتدائی طور پر انہوں نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا لیکن اگست میں، روس سے تیل کی خریداری کا حوالہ دیتے ہوئے، ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد اضافی ٹیرف لگا دیا تھا۔