مہنگائی میں کمی سے عوام کو سکھ کا کچھ سانس آیا ہے، نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک : سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ لاہور اور پنجاب میں بہت عرصے بعد عوام میں اطمینان نظر آ رہا ہے، ڈی ریل نہ کیا جاتا تو آج پاکستان کہیں آگے ہوتا ۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ مریم نواز کے ساتھ پنجاب اسمبلی ارکان سے تیسری ملاقات کے دوران کیا۔
نواز شریف نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں، لاہور اور پنجاب میں بہت عرصے بعد عوام میں اطمینان نظر آ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں، مسلم لیگ (ن) آتی ہے تو ملک میں ترقی آتی ہے، ڈی ریل نہ کیا جاتا تو آج پاکستان کہیں آگے ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ 1990کا سفر جاری رہتا تو پاکستان ترقی میں آج کہیں آگے کھڑا ہوتا، مہنگائی میں کمی سے عوام کو سکھ کا کچھ سانس آیا ہے، پالیسی ریٹ 22سے کم ہو کر 12 فیصد پرآنامعاشی بہتری کی علامت ہے۔
پاکستان اڑان بھرنے کیلئے تیار، پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: احسن اقبال
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کا نام آئے تو عوام کی خدمت کی مثال بنناہی پڑتا ہے، نواز شریف پاکستان کی ترقی کا نام ہے، اور ہم سب اِن کے سپاہی ہیں۔
ارکان اسمبلی نے اس موقع پر کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز نے ترقی ،عوام کی خدمت کی نئی روشن مثال قائم کی، ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہی ثقافت کو ترقی ملتی ہے،آپ جب جب آتے ہیں ن لیگ آتی ہے،ملک کوترقی، روشی، خوشیاں ملتی ہیں۔ نظام کی اصلاح جو مریم نواز نے کی اس کی اور مثال نہیں ملتی،ای ٹینڈرنگ کاشفاف نظام شروع کیاگیا،میرٹ پر معیاری ترقی کاسفرآگے بڑھ رہا ہے، واہگہ ٹورازم کوریڈورکی تعمیر بےمثال ہے، پنجاب کی خوشیاں واپس آ رہی ہیں۔
نواز شریف نے آج مسلم لیگ ن لاہور کا اجلاس بلا لیا
شرکا نےاس موقع پر پنجاب میں ترقیاتی کاموں ،عوامی منصوبوں پر بھی مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال میں پنجاب کا ہر شعبہ ترقی پرگامزن ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے محنت سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھنا ہے، اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں، اللہ تعالیٰ نے برکت ڈالی ہے اور بھی ڈالے گا، انشااللہ۔
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات ، اندرون و بیرون ملک جانیوالی متعدد پروازیں منسوخ
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نواز شریف نے مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ
پڑھیں:
نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل کی عدم منظوری، مریم نواز برہم، سخت نوٹس لے لیا
گذشتہ روز پنجاب اسمبلی اجلاس میں نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ 2025ء کے بل کی عدم منظوری پر وزیر اعلی مریم نواز نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سخت نوٹس لے لیا۔
رپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع نے کہا کہ مریم نواز نے ارکان اسمبلی مطلوبہ تعداد پورے نہ ہونے پر اظہار ناراضی کیا، ان کی جانب سے بل کی منظوری کے لئے ممبران کو آج ہر صورت پنجاب اسمبلی پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔
پارٹی ذرائع نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام ممبران اسمبلی کو آج کے اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعلی مریم نواز کے احکامات پہنچا دیے گئے۔
نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ 2025ء کا بل اپوزیشن کی جانب سے کورم کی نشاندہی کے بعد منظور نہیں ہو سکا تھا۔
Post Views: 1