Express News:
2025-12-13@23:14:45 GMT

کراچی: جنوبی افریقا کے 2 کرکٹرز کراچی پہنچ گئے

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

کراچی:

جنوبی افریقا کے دو کرکٹرز کیشو مہاراج اور ہینرک کلاسن جوہانسبرگ سے دبئی کے راستے کراچی پہنچ گئے۔

دونوں کرکٹرز نے پیر کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں رپورٹ کیا۔ جنوبی افریقا کی ٹیم اس وقت چیمپئنز ٹرافی اور ٹرائی نیشن نیشن سریز کیلئے پاکستان میں موجود ہے۔

ٹرائی نیشن سیریز کا دوسرا میچ آج لاہور میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔

تین ملکی ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ 12 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان شیڈول ہے۔

چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شریک ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جنوبی افریقا

پڑھیں:

تاریخ میں پہلی بار پاکستانی خواتین فٹبال ٹیم براہ راست فیفا کے کسی ایونٹ میں شرکت کریگی

فیفا فٹبال سیریز فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر گیلانی این فینٹونیو کا برین چائلڈ ہے اور فیفا سیریز میں ان ممالک کو کھیلنے کے لیے منتخب کیا جاتا ہے جو ہر 4 سال بعد منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لیے منتخب نہیں ہوتے۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی فیفا کی جانب سے پاکستان کو خواتین سیریز کے لیے منتخب ہونے پر بہت خوش ہیں۔محسن گیلانی نے کہا کہ درحقیقت یہ پاکستان فٹبال کے لیے تاریخی لمحہ ہے، ماضی میں پاکستان فٹبال ٹیم نے فیفا کوالیفائی راؤنڈ میں شرکت کی البتہ فیفا کے کسی ایونٹ میں براہ راست شرکت کا یہ پہلا موقع ہوگا اور اس کے لیے وہ فیفا کے صدر کے بے حد شکر گزار ہیں۔اس ایونٹ سے پاکستان بھر کے نوجوان فٹبالرز کو ایک تحریک ملے گی اور یہ پہلی بار ہوگا کہ فیفا کہ کسی ایونٹ میں پاکستان کا قومی پرچم لہرائے گا جو درحقیقت بطور پی ایف ایف صدر کسی کارنامے سے کم نہیں ہوگا۔فیفا خواتین فٹبال کی عالمی درجہ بندی کی 198 ٹیموں میں پاکستان خواتین فٹبال ٹیم کا 154واں نمبر ہے۔فیفا نے خواتین سیریز 2026 میں پاکستان کو آئیوری کوسٹ کے گروپ میں رکھا ہے تاہم پاکستان فٹبال ٹیم کا مقابلہ کس ملک سے کس تاریخ کو ہونا ہے، ابھی شیڈول سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی یلو لائن منصوبے کی لاگت 190 فیصد بڑھ کر 178 ارب روپے تک پہنچ گئی
  • پی ایس ایل روڈ شو کے لیے قومی کرکٹرز نیو یارک پہنچ گئے
  • پاکستان ویمنز انڈر 19 نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز جیت لی، فیصلہ کن میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی
  • تاریخ میں پہلی بار پاکستانی خواتین فٹبال ٹیم براہ راست فیفا کے کسی ایونٹ میں شرکت کریگی
  • پاکستان کے کرکٹرز کی وجہ سے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کو شہرت مل رہی ہے: شاداب خان
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ،قبل فل ممبر ٹیموں کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل
  • ٹی 20سیریز: جنوبی افریقا نے بھارت کو 51رنز سے شکست دے دی
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: بھارت کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: بھارت کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں شرمناک شکست
  • پاکستان ویمن فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا سیریز میں شامل