فوٹو اسکرین گریپ

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان مومن میں بنگلے پر اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) کے چھاپے کے دوران فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

2 روز قبل پولیس بنگلے کے باہر پہنچی تو ملزم نے فائرنگ کردی تھی،
 پولیس مغوی مصطفیٰ کی بازیابی کیلئے بنگلےمیں پہنچی تھی، فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

واقعے کا مقدمہ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

کراچی: ڈیفنس میں چھاپے کے دوران پولیس پر فائرنگ، ڈی ایس پی سمیت 2 اہلکار زخمی

ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ چھاپا اغوا ہوئے نوجوان کے کیس میں مارا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار لیا گیا تھا، گھر سے مغوی کا موبائل فون برآمد ہوا، ملزم سے اسلحہ اور بھاری تعداد میں گولیاں اور لیپ ٹاپ برآمد ہوئے،  مغوی کی بازیابی کے لئے تفتیش جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے موبائل کو فارنزک کےلیے بھجوادیا گیا ہے، ملزم  نے مغوی کو دھمکی دی تھی، شہری 6 جنوری کو درخشاں سے اغواء ہوا تھا، اغواء کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کا مقدمہ

پڑھیں:

ڈی آئی خان: کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک

ڈی آئی خان: پولیس کانسٹیبل کو ڈیال روڈ پر فائرنگ کرکے شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ایکسپریس کے مطابق اشتہاری ملزم پولیس اور سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران ہلاک ہوا، ملزم علی اللہ نے پندرہ جنوری کو پولیس کانسٹیبل ارشد کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ایس ایچ او خباب پر بھی فائرنگ کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار
  • ڈی آئی خان: کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مصطفی قتل کیس، ارمغان کے گھر چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • پشاور، پولیس کا شادی کی تقریب میں چھاپہ، دولہا گرفتار، مقدمہ درج
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی
  • پشاور: شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے پر دلہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا
  • پشاور پولیس کا انوکھا اقدام، شادی کی تقریب میں چھاپہ، دولہا گرفتار، مقدمہ درج
  • کراچی: احمدیوں کی عبادت گاہ کے باہر احتجاج کے دوران ایک شخص کی ہلاکت کا مقدمہ درج
  • پنجاب پولیس کی کچے کے علاقے میں کارروائی، دو مغوی بازیاب
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کی پولیس پر فائرنگ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی