مارگلہ انکلیو کا دورہ؛ محسن نقوی کا ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
سٹی 42 : اسلام آباد کے مارگلہ انکلیو کے دورے کے دوران وزیرداخلہ محسن نقوی نے مارگلہ انکلیو تک آسان رسائی کے لیے نیا راستہ تعمیر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے راستے میں موجود تجاوزات فوری طور پر ہٹانے کا حکم دے دیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سی ڈی اے اور ڈی ایچ اے کے نئے مشترکہ سیکٹر مارگلہ انکلیو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے سائٹ پر جا کر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ وزیرداخلہ نے مارگلہ انکلیو کے 50 فیصد ترقیاتی کام 14 اگست اور 100 فیصد کام 31 دسمبر تک مکمل کرکے مالکان کو پلاٹس کا قبضہ دینے کا حکم دیا ۔
پاکستان اڑان بھرنے کیلئے تیار، پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: احسن اقبال
چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور ڈی ایچ اے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ڈویلپمنٹ ورک اور سیکٹرز پلاننگ کے بارے بریفنگ دی، بتایا کہ مارگلہ انکلیو میں جھیل بھی بنے گی، مارگلہ انکلیو 10 ہزار کنال اراضی پر بن رہا ہے۔ 5 مرلہ۔ 10 مرلہ اور ایک کنال کے پلاٹس رکھے گئے ہیں ، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 فروری ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کیا جائے، ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
نواز شریف نے آج مسلم لیگ ن لاہور کا اجلاس بلا لیا
محسن نقوی نے مارگلہ انکلیو تک آسان رسائی کے لیے نیا راستہ تعمیر کرنے کی ہدایت کی، کہا کہ رسائی کا متبادل راستہ سے وزیر اعظم ہاوس سے مارگلہ انکلیو تک فاصلہ صرف 5 منٹ تک ہونا چاہیئے۔ محسن نقوی
وزیر داخلہ محسن نقوی کا مارگلہ انکلیو کے راستے میں تجاوزات فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا، کہا کہ بہترین لوکیشن کی وجہ سے شہریوں نے اس منصوبے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، اس منصوبے میں خوبصورت لوکیشن کے ساتھ شہریوں کو تمام معیاری اور جدیدسہولیات فراہم کی جائیں گی۔
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات ، اندرون و بیرون ملک جانیوالی متعدد پروازیں منسوخ
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: محسن نقوی نے کا حکم
پڑھیں:
سعودی شہریوں کیلئے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں، جب چاہیں آئیں: محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی— فائل فوٹووفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات کی ہے۔
اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے آمد پر سعودی سفیر نے محسن نقوی کا خیرمقدم کیا، اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ نے معاشی و سماجی شعبوں میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاک گلف تعاون کونسل انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت پر مشکور ہیں، انسداد منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے سعودی عرب کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں 4700 پاکستانی بھکاری پکڑے گئے، اس سے ملک کی بدنامی ہو رہی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لئے پاسپورٹ کے حصول کے لئے نئی شرائط عائد کی جارہی ہیں، بھکاری مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ سعودی شہریوں کے لئے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں، جب چاہیں آئیں۔
انہوں نے کہا کہ بے گناہ خاندان کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے سعودی عرب نے بہت ساتھ دیا، سعودی حکومت کے تعاون کی بدولت ہی خاندان کے 5 افراد کو رہائی ملی اور وطن واپس آئے۔
ملاقات میں سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں جنہیں مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔