Express News:
2025-04-22@06:18:08 GMT

صوابی جلسے کے حوالے سے عمران خان بہت خوش تھے، بیرسٹر گوہر

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ صوابی جلسے کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان بہت خوش تھے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوابی جلسے کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان بہت خوش تھے، لوگوں کی بہت زیادہ تعداد تھی جلسے میں، بانی پی ٹی آئی نے کہا 8 تاریخ کے الیکشن کے بعد پہلی دفعہ اتنے لوگ نکلے ہیں، اپنی یکجہتی کا اظہار کیا، ہم اپنا مینڈیٹ کبھی نہیں بھولیں گے۔

برہسٹرگوہر کا کہنا تھا صوابی کا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا ووٹ اور مینڈیٹ جمہوریت کی بنیاد ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ دوسرا کوئی خط ایا ہے اس پر انہوں نے کہا کہ کنٹیکٹ اسٹیبلش ہو گیا تھا، ہمارا ایک ہی رابطہ ہوا تھا، اس کے بعد ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہے، کمیٹی ختم ہو گئی اور ڈیڈ لاک  ہو گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ رابطے نہیں ختم ہونے چاہیے تھے دھیمے انداز سے ہم آگے بڑھتے، دانش مندانہ فیصلے ہوتے اس کا کوئی  ایک سیاسی حل ڈھونڈا جاتا، پی ٹی آئی ایک سیاسی پارٹی ہے، ہم سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے، باقی جو اپوزیشن پارٹی ہے، ان سے ہمارا رابطہ ہوگا، پرامن طریقے سے ہم اس عمل کو اگے بڑھاتے رہیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ہمارے ساتھ ابھی تک الائنس میں نہیں ہے، ہماری کوشش ہے کہ وہ ہمارے ساتھ ہوں جو قانون سازی ہوتی ہے وہ ہمارے ساتھ مل کر کریں، اس وقت ہم کوشش کر رہے ہیں کہ 8 فروری کو جو مینڈیٹ چوری ہوا اس پہ ابھی تک کوئی کمیشن نہیں بن سکا جو پٹیشن ہم نے فائل کی اس پہ ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دو ممبر الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمیشن ریٹائر ہو چکے ہیں انفارچونیٹلی 26 ترمیم کے تحت وہ آج بھی کنٹینیو رکھے ہوئے ہیں، نہ 26 ویں ترمیم کا کوئی فیصلہ ہو رہا ہے نہ کمیشن میں نئے ممبران کا فیصلہ ہو رہا ہے ہماری کوشش ہوگی الیکشن کمیشن میں انڈیفینڈنٹ لوگ اجائیں تاکہ کوئی جلد فیصلہ ہو جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام اباد میں ٓج وکلا احتجاج کر رہے ہیں، کمیشن میں جو لوگ آ رہے ہیں اس میں علی ظفر نے بھی خط لکھا ہے میں نے بھی اسے انڈوز کیا ہے، ججز صاحبان نے بھی خط لکھا ہے سب نے یہ کہا ہے سپریم کوٹ کے ججز کو ذرا روک لیں جب تک اس چیز کا فیصلہ نہیں ہوتا۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

عمران خان سے کل کونسے وکلاء ملاقات کریں گے؟ فہرست جیل حکام کو ارسال

—فائل فوٹو

اڈیالہ جیل میں بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے وکلاء رہنماؤں کی ملاقات کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جیل حکام کو فہرست بھجوا دی۔

فہرست میں سلمان اکرم راجہ، نیاز اللّٰہ نیازی اور سمیر کھوسہ کے نام شامل ہیں۔

بیرسٹر گوہر کی جانب سے بھیجی گئی فہرست میں نعیم پنجوتھا، فیصل ملک اور ظہیر عباس چوہدری کا نام بھی شامل ہے۔

بانی پی ٹی آئی سے جیل میں بیرسٹر سیف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

بانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

وکلاء رہنما بانئ پی ٹی آئی سے کل ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔

بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے اہلِ خانہ بھی کل ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • جے یو آئی بڑی جماعت، جو فیصلہ کرے قبول ہو گا: بیرسٹر گوہر 
  • جے یو آئی کے ساتھ اتحاد نہ ہونے کا معاملہ، بیرسٹر گوہر کا ردِ عمل آ گیا
  • جے یو آئی کے ساتھ اتحاد نہ ہونے کا معاملہ: بیرسٹر گوہر کا ردِ عمل آ گیا
  • انتخابی نظام میں بہت کچھ گڑ بڑ چل رہا ہے، راہل گاندھی
  • عمران خان کو انگریز کا ایجنٹ کہنا نظریاتی بات تھی، پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا چاہتے ہیں، فضل الرحمان
  • عمران خان سے کل کونسے وکلاء ملاقات کریں گے؟ فہرست جیل حکام کو ارسال
  • لاہور ہائیکورٹ نے خلع کی صورت میں خواتین کے حق مہر کے حوالے سے اصول وضع کردیے
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا الیکشن دھاندلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری
  • ایم کیو ایم نے سینیٹ کی خالی نشست کے انتخاب کیلئے نام فائنل کر لیے
  • این اے 18 ہری پور الیکشن دھاندلی کیس: عمر ایوب کی درخواست پر حکمنامہ جاری