لاہور:

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سفارتی اخلاقیات بھی بھول گئے۔ انہوں نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی، مگر کوئی خیر سگالی کا پیغام نہیں دیا۔
 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے فرانس جاتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی۔ بھارتی وزیر اعظم کے جہاز نے دہلی سے پیرس جاتے ہوئے فضائی حدود کا استعمال کیا۔ انٹرنیشنل ایوی ایشن قوانین کے تحت کوئی بھی ملک فضائی حدود استعمال کر سکتا ہے۔ اس سفر میں  بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا جہاز لاہور کی فضائی حدود سے بھی گزرا۔

ذرائع نے بتایا کہ نریندو مودی نے اپنے 3 روزہ دورۂ فرانس کے لیے ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود میں سفر کیا، تاہم انہوں نے سفارتی آداب کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پاکستان حکومت یا عوام کے لیے خیر سگالی کا کوئی پیغام نہیں چھوڑا۔

بھارتی وزیراعظم کا خصوصی طیارہ انڈیا ون لاہور کے قریب سے پاکستانی فضائی حدود میں دخل ہوا۔ مودی نے شیخوپورہ، حافظ آباد، چکوال اور کوہاٹ پر 34 ہزار فٹ کی بلندی پر سفر کیا۔ بھارتی ایئرفورس کا بوئنگ 777 طیارہ پارا چنار سے افغان فضائی حدود میں داخل ہوا۔  مودی کے طیارے نے تقریباً41 منٹ تک پاکستانی حدود میں سفر کیا۔

واضح رہے کہ افغانستان کی فضائی حدود بند ہے، تاہم بھارتی وزیر اعظم کو خصوصی اجازت دی جاتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھارتی وزیر اعظم حدود استعمال

پڑھیں:

ایسٹر امید کی علامت اور خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے: محسن نقوی

وزیرِ داخلہ محسن نقوی— فائل فوٹو

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایسٹر امید کی علامت اور خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ایسٹر مسیحی برادری کے لیے انعام ہے اور یہ مذہبی تہوار محبت و بھائی چارے کا پیغام ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ حضرت عیسٰی علیہ السلام کی تعلیمات انسانیت، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہیں۔

ایسٹر تجدید اور اُمید کی علامت ہے: وزیرَ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا پیغام رحمت، انکساری اور محبت رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری نے تحریکِ پاکستان میں اپنا حصہ ڈالا اور آج مسیحی برادری ملکی تعمیر و ترقی میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ وطن عزیز سے مسیحی برادری کی محبت شک و شبہ سے بالاتر ہے، ہمیں بھائی چارے اور اتحاد کے پیغام کو عام کرنے کا عہد کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مودی کا دورہ سعودی عرب: تیل، تجارت اور اسٹریٹیجک شراکت داری کی نئی راہیں
  • دورہ سعودی عرب سے قبل مودی ولی عہد محمد بن سلمان کی چاپلوسی کرنے لگے
  • تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے پر مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے.بھارتی وزیراعظم اورامریکی نائب کی ملاقات
  • گجرات میں بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ
  • اقبالؒ__ کیا ہم بھول جائیں گے؟
  • وزیراعظم مودی کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، حج کوٹہ اور 6 اہم معاہدوں پر دستخط متوقع
  • بھارتی لیجنڈری اداکارہ ممتاز بھی پاکستانی ڈراموں کی مداح نکلیں
  • علامہ اقبال ؒکا پیغام اُمید، اتحاد اور خودی کا ہے، محسن نقوی
  • تحریک طالبان پاکستان کا بیانیہ اسلامی تعلیمات، قانون، اخلاقیات سے متصادم قرار
  • ایسٹر امید کی علامت اور خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے: محسن نقوی