گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا حکومت کے ملازمین برطرفی قانون 2025 کو مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز

ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم خان کنڈی نے سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں خیبرپختونخوا حکومت کے ملازمین برطرفی قانون 2025 کو مسترد کرتے ہوئے بل میں ترامیم کا مطالبہ کردیا، صوبائی حکومت کا بل بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،سندھ ، پنجاب اور بلوچستان میں کام عملی کام ہو رہے ہیں ، لیکن خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ عوام کے حقیقی مسائل کے حل کی بجائے آئے روز صرف احتجاج کررہے ہیں ،حکومت نے صوبے کو دہشتگردوں کو ٹھیکے پر دے دیا ہے،

امن و امان کے قیام کیلئے صوبائی حکومت سنجیدہ نہیں ہے، ہمارے سپہ سالار دہشتگردی کی جنگ میں سیاسی قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کیلئے پشاور آئے جوکہ انتہائی خوش آئند بات ہے، پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ میں میر جعفر میر صادق موجود ہیں جنہوں نے خیبرپختونخواہ میں پارٹی کو نقصان دیا، وزیراعلیٰ موصوف نے الیکشن میں اپنے پارٹی مخالفین کو ہروایا تاکہ وہ خود وزیراعلیٰ بن جائیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنڈی ماڈل فارم میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، اس موقع پر پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر فرحان افضل دھپ اور ضلعی پریس سیکرٹری ملک عابد اعوان ایڈوکیٹ بھی موجود تھے ،

گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ غیر قانونی بھرتیوں کے ذمہ دار افسران کیخلاف کارروائی کی سفارشات لیکشن کمیشن کی اجازت سے بھرتی ملازمین کو بل سے نکالا جائے، ملازمین کو اپیل کے حق سے محروم کرنا آئین کے آرٹیکل 10A کی خلاف ورزی ہے ،ماضی میں کی گئی قانونی بھرتیوں کو کالعدم قرار دینا غیر آئینی ہے، صوبائی حکومت بل پر نظرثانی کرے ورنہ عدالتی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،

گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی قومی انتخابات کو 3صوبوں میں دھاندلی زدہ اور حرام قرار دیتی ہے لیکن خیبرپختونخواہ میں اپنی حکومت کو جائز قرار دیتی ہے، کل تک مولانا فضل الرحمن کو مختلف عجیب و غریب القابات سے نوازتے رہے لیکن آج مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی کو اپنا سیاسی مسیحا سمجھتے ہیں ، جمہوریت بہترین انتقام ہیں ، پی ٹی آئی کی سیاست صرف گالم گلوچ تک ہے، دہشتگردی کی جنگ میں پی ٹی آئی سنجیدہ نہیں ہے، دہشتگردی کی جنگ میں شہید ہونے والے سیکورٹی اور پولیس کے اہلکاروں کے لواحقین کیلئے پی ٹی آئی کا کوئی نمائندہ تعزیت کیلئے آج تک نہیں گیا،پی ٹی آئی کا صرف ایک ایجنڈہ ہے نوکریاں بیچو ، ٹھیکے بیچو، کرپشن کرواور نوٹ بنائو ،

ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس پشاور میں بلائی وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ موصوف نے بعد میں آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد میں بلائی ، انہوں نے کہاکہ وہ 17فروری2025کو مشائخ و علمائے کرام کی امن کے حوالے سے ایک کانفرنس پشاور گورنر ہائوس میں منعقد کررہے ہیں جس کا ایجنڈہ امن اور بھائی چارے کا فروغ ہے، آج خیبرپختونخواہ میں ٹھیکیدار ، زمیندار وغیرہ دہشتگردوں کو بھتے دے رہے ہیں ، خیبرپختونخواہ حکومت امن قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، خیبرپختونخواہ حکومت کی طرف سے زمینداروں پر لگائے گئے زرعی انکم ٹیکس کو مسترد کرتے ہیں ،خیبرپختونخواہ حکومت صوبے زمینداروں کو حالات کے پیش نظر زرعی انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے، چشمہ لفٹ کینال پراجیکٹ کے اہم منصوبے پر ماہ مئی کے دوران کام کا آغاز ہو جائے گا جس کیلئے ہم سعودی حکومت اور اسلامک بینک کے بے حد مشکور ہیں ، منصوبے کی تکمیل سے سبز انقلاب آئے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراو آئی سی سیکرٹریٹ میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کا بائیکاٹ کردیا جدید دور میں سکیورٹی چیلنجز میں ہائبرڈ وارفیئر، سائبر خطرات اور غیر روایتی جنگی حکمت عملی شامل ہیں،قائمقام صدر پیکاقانون کیخلاف صحافیوں کا کل سے ملک بھر میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان حکومت کا شدید مخالفت کے بعد پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ لاہور ہائیکورٹ میں مزید 4ایڈیشنل ججوں کی تقرری کیلئے نام طلب تین دہائیوں بعد ہارس اینڈ کیٹل شو کا پوری سج دھج سے آغاز، وزیراعظم ، وزیراعلیٰ پنجاب کی افتتاحی تقریب میں شرکت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی نے کو مسترد

پڑھیں:

خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف آپریشن، 6 خوارج کو ہلاک کردیا گیا

راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 21 اپریل 2025ء ) خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف آپریشن کئے، آپریشن میں 6 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں آپریشن کے دوران 5 خوارج مارے گئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں کاروائی کے دوران ایک خوارج کا سرغنہ ذبیح اللہ عرف ذاکر ان کو ہلاک کردیا گیا۔

ذبیح اللہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کوانتہائی مطلوب تھا۔ ہلاک سرغنہ دہشتگردی کی کاروائیوں اور بے گناہوں میں ملوث تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید خوارج کی تلاش کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف آپریشن، 6 خوارج کو ہلاک کردیا گیا
  • خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کیلیے بجٹ کی تیاری شروع کر دی
  • وزیراعظم بتائیں! کیا خیبر پختونخوا کو پی ٹی آئی کو ٹھیکے پر دیا ہے، فیصل کریم کنڈی
  • وزیراعظم بتائیں! کیا خیبرپختونخوا کو پی ٹی آئی کو ٹھیکے پر دیا ہے، گورنر فیصل کنڈی
  • اوورسیز پاکستانی کنونشن کی کامیابی ریاست سے وابستگی کا مظہر ہے ، فیصل کریم کنڈی
  • جو مرضی کر لیں این آر او نہیں ملے گا، فیصل کریم کنڈی
  • علی امین گنڈاپور مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
  •   تمام صوبائی وزیر کرپشن کر رہے ہیں، گورنر کی گواہی
  • خیبرپختوںخوا حکومت کے تمام ادارے، وزرا کرپشن میں ملوث ہیں، گورنر پختونخوا
  • وفاق سے تلخی کے بجائے سیاسی و پارلیمانی سطح پر بات ہونی چاہیے: گورنر کے پی