او آئی سی سیکرٹریٹ میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز

جدہ (خالد نواز چیمہ)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) میں پاکستان کے مستقل مشن نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک ’خصوصی تقریب اور تصویری نمائش‘ کا اہتمام کیا ہے۔
او آئی سی کے سیکریٹریٹ میں منعقد ہونے والی اس ’خصوصی تقریب اور تصویری نمائش‘ میں او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
او آئی سی کے جموں و کشمیر کے لیے نمائندہ خصوصی يوسف الضبیعی، او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکریٹریز جنرل، او آئی سی کے رکن ممالک کے مستقل نمائندوں، او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ کے افسران، سفارت کاروں، صحافیوں، کشمیر کمیٹی اور پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے کئی ارکان نے اس تقریب میں شرکت کی او آئی سی میں پاکستان کے مستقل مندوب سید محمد فواد شیر نے اپنے افتتاحی خطاب میں او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر کے کشمیری ہر برس پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر مناتے ہیں تاکہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور او آئی سی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں درج اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی غیرمتزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اظہار کیا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کا بائیکاٹ کردیا لیبیا میں پاکستانی شہریوں کو لیجانے والی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہو گئی اسلام آباد میں وکلا کا احتجاج، ریڈ زون کے داخلی راستے بند، پولیس، وکلا میں جھڑپ انسداد دہشتگردی عدالت سے عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانتوں میں توسیع مودی کا 3 روزہ دورہ پیرس، پاکستانی فضائی حدود میں سفر اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا، نواز شریف نئے ججز کی تعیناتی: چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: یوم یکجہتی کشمیر او ا ئی سی کشمیر کے

پڑھیں:

قونصلیٹ جنرل حکومت اور اوورسیزپاکستانیوں کے درمیان موثر رابطہ کاری کا ذریعہ ہے، مصباح نورین

قونصلیٹ جنرل حکومت اور اوورسیزپاکستانیوں کے درمیان موثر رابطہ کاری کا ذریعہ ہے، مصباح نورین WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز

مانچسٹر: پاکستان کے قونصلیٹ جنرل آفس مانچسٹر میں تعینات کمیونٹی ویلفیئر اتاشی مصباح نورین نے کہاہے کہ قونصلیٹ جنرل حکومت پاکستان اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے درمیان ایک موثر رابطہ کاری کا ذریعہ ہے،ہماری ٹیم شہریوں کو ان کے حقوق اور سہولیات تک رسائی دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتی ہے، پاکستانی شہریوں کے لیے سفری و قانونی دستاویزات کی فراہمی کے عمل کو تیز اور آسان بنایا دیا گیا ہے ۔

ایک انٹرویومیںکمیونٹی ویلفیئر اتاشی مصباح نورین نے قونصلیٹ جنرل کی خدمات اور کامیابیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے پاکستان کے قونصلیٹ جنرل آفس مانچسٹر نے ایک جامع اور موثر نظام وضع کیا ہے ،پاکستانی شہریوں کے لیے پاسپورٹ کی تجدید، پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی)اور دیگر سفری و قانونی دستاویزات کی فراہمی کے عمل کو تیز اور آسان بنایا ہے۔ مصباح کے مطابق، تمام خدمات ترجیحی بنیادوں پر انجام دی جاتی ہیں، خاص طور پر ہنگامی صورت حال میں فوری کارروائی یقینی بنائی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اکثر پاکستان میں جائداد یا دیگر قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے معاملات میں قونصلیٹ جنرل آفس مقامی اداروں کے ساتھ رابطہ کاری کر کے شہریوں کو انصاف دلوانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوںنے زور دیا کہ اگر کسی پاکستانی شہری کے ساتھ بینکنگ دھوکہ دہی یا آن لائن اسکام کا واقعہ پیش آئے، تو قونصلیٹ کی ٹیم متعلقہ پاکستانی اتھارٹیز کے ساتھ مل کر متاثرین کو قانونی مدد فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہابرطانیہ میں رہائش پذیر پاکستانیوں، خاص طور پر پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے شہریوں کے لیے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگر کسی وجہ سے آن لائن اپوائنٹمنٹ دستیاب نہ ہو، تو ہنگامی صورت حال میں “واک ان” سروس کے ذریعے فوری طور پر سرٹیفکیٹ جاری کر دیا جاتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کونسلیٹ جنرل آفس نہ صرف پاکستانی برادری کی خدمت کر رہا ہے، بلکہ یہ حکومت پاکستان اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے درمیان ایک موثر رابطہ کاری کا ذریعہ بھی ہے۔ ان کی ٹیم ہر ممکن کوشش کرتی ہے کہ شہریوں کو ان کے حقوق اور سہولیات تک رسائی حاصل ہو سکے۔قونصلیٹ جنرل آفس مانچسٹر کی یہ کاوشیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک قابل اعتماد سہارا ثابت ہو رہی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئے ایمان مزاری اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جبری گمشدگیوں کی کمیٹی سے مستعفی پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط ارشد محمود ملک کا تبادلہ، وزیراعظم سیکرٹریٹ میں بطور سپیچ رائٹر تعینات وزیر اعظم کے اسپیچ رائٹر ارشد محمود ملک کا تبادلہ دوسری شادی کرنے کی صورت میں بچے کی کسٹڈی کا حق دار کون؟ عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا نظام کی بہتری کے لیے 26 ویں ترمیم کی گئی، ضرورت ہوئی تو مزید قانون سازی کریں گے، وزیر قانون TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • قونصلیٹ جنرل حکومت اور اوورسیزپاکستانیوں کے درمیان موثر رابطہ کاری کا ذریعہ ہے، مصباح نورین
  • او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کا مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ 
  • کشمیری بی جے پی کے کشمیر دشمن ہندوتوا ایجنڈے کے خلاف متحد ہیں، حریت کانفرنس
  • زباں فہمی نمبر245؛کشمیر اور اُردو (حصہ اوّل)
  • بین المذاہب ہم آہنگی، واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں ایسٹر کی خصوصی تقریب کا انعقاد
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کا حریت قیادت سمیت تمام کشمیری نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ
  • دارارقم سکولز خیابان قائد کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا منصورہ آڈیٹوریم میں انعقاد
  • آٹھویں آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے، آرمی چیف بطور مہمان خصوصی شریک
  • مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر منتظر محی الدین کا خصوصی انٹرویو
  • پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے؛ آرمی چیف جنرل عاصم منیر  کی خصوصی شرکت