سلمان خان کونسا کرئیر اپنانا چاہتے تھے؟ اداکار کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اصل خواہش اداکاری نہیں بلکہ ہدایت کاری تھی۔
اپنے بھتیجے ارہان خان کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران سلمان خان نے بتایا کہ وہ 17 سال کی عمر میں ڈائریکٹر بننا چاہتے تھے، لیکن کسی نے انہیں موقع نہیں دیا۔ ان کے مطابق، کم عمری کی وجہ سے لوگوں نے انہیں سنجیدگی سے نہیں لیا اور اداکار بننے کا مشورہ دیا۔
View this post on InstagramA post shared by dumb biryani (@dumbbbiryani)
سلمان خان نے ارہان کو کیرئیر کے درست انتخاب اور صحیح راستے پر چلنے کی اہمیت پر بھی نصیحت کی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ابتدائی دور میں وہ ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ ہدایت کاری میں دلچسپی رکھتے تھے اور لکھنے کا شوق بھی تھا، جو آج بھی برقرار ہے۔
View this post on InstagramA post shared by dumb biryani (@dumbbbiryani)
واضح رہے کہ سلمان خان کی نئی فلم ’سکندر‘ جلد ریلیز ہونے والی ہے، جس میں رشمیکا مندانا، سنیل شیٹی، شرمن جوشی اور کاجل اگروال اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی پی سے معاملات کا حل افہام و تفہیم سے چاہتے ہیں، عطا تارڑ
فائل فوٹووفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے بیان کا خیرمقدم کیا۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آئین و قانون کے مطابق کسی صوبے کا پانی کسی دوسرے کو نہیں جا سکتا، اتحادیوں کے تحفظات دور کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پانی کی تقسیم انتظامی معاملہ ہے، اس پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔
دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ سندھ میں سیاسی جماعتوں کے احتجاج کا ہدف نہریں نہیں پیپلزپارٹی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بیانات سے قوم کو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔