Nawaiwaqt:
2025-04-22@07:32:41 GMT

ہانیہ عامر نے بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

ہانیہ عامر نے بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

View this post on Instagram

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)

ہانیہ اس وقت نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی مداحوں کی پسندیدہ اداکارہ بن گئیں ہیں، اداکارہ نے اےآر وائی ڈیجیٹل کا بلاک بسٹر ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم میں شرجینا کے کردار سے نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی مداحوں کے دل بھی جیت لیے، اداکارہ کو اس کردار سے سرحد پار سے کافی پذیرائی ملی ہے۔اداکارہ ہانیہ نے حال ہی میں لندن میں فنڈ رائیزنگ ایونٹ میں بطور خصوصی مہمانِ شرکت کی، جہاں انہوں نے بالی ووڈ میں کام کرنے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ہانیہ عامر نے کہا کہ اگر انہیں کبھی کسی اچھے پروجیکٹ کی پیشکش ہوئی تو وہ بالی ووڈ میں کام کرنے پر غور کریں گی۔واضح رہے کہ حال ہی میں راکھی ساونت نے کہا تھا کہ وہ ہانیہ عامر کو کسی اور کے ساتھ نہیں بلکہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی دیکھنا چاہتی ہیں۔بھارتی اداکارہ نے کہا کہ مجھے ہانیہ عامر اور ان کے ڈرامے بہت پسند ہیں، وہ اچھی اور چلبلی ہیں، میں نے سلمان خان کو فون اور ای میل کی ہے کہ اس پاکستانی لڑکی کو دیکھیں آپ کیا ان تھکی ہوئی بالی وڈ اداکاراؤں کے ساتھ کام کر رہے ہیں آپ ان کے ساتھ کام کریں آپ دونوں کی جوڑی بہت اچھی لگے گی۔۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بالی ووڈ میں کام کرنے ہانیہ عامر کے ساتھ

پڑھیں:

اپنی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کے بارے میں عامر خان کا اہم انکشاف

بالی ووڈ کے "مسٹر پرفیکشنسٹ" ایک بار پھر منفرد اور جذباتی موضوع کے ساتھ بڑی اسکرین پر واپسی کے لیے کمر کس چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کی نئی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ اپنے نام کے لحاظ سے تو مشہور فلم ’’تارے زمین پر‘‘ سے جڑی ہے لیکن اس کا موضوع یکسر مختلف ہے۔

 فلمی ناقدین کا کہنا ہے کہ ستارے زمین پر ایک مکمل نیا تجربہ ثابت ہوگی اور یہ ’’تارے زمین پر‘ جیسی فلم نہیں ہوگی بلکہ اس سے آگے کی کہانی ہے۔

اداکار عامر خان نے حال ہی میں چین کے مکاؤ کامیڈی فیسٹیول میں شرکت کے دوران اپنی اس نئی فلم کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

عامر خان نے انکشاف کیا کہ یہ فلم دراصل اسپینش فلم ’’چیمپئنز‘‘ کا بھارتی ری میک ہوگی جس میں مسٹر پرفیکشسنسٹ ایک بدتمیز اور خود پسند باسکٹ بال کوچ کا کردار نبھائیں گے۔

فلم ستارے زمین پر کا یہ کردار ’’گلشن‘‘ ہے جو تارے زمین پر کے ایک ٹیچر کے کردار سے مزاجاً اور عادتاً بالکل مختلف ہے۔

عامر خان نے بتایا کہ فلم میں اس جھگڑالو اور بدتمیز کوچ کو سدھارتے ہیں ڈاؤں سنڈروم اور آٹزم جیسی امراض میں مبتلا بچے جو ایک باسکٹ بال ٹیم کے کھلاڑی ہوتے ہیں۔

اداکار نے مزید بتایا کہ اس فلم میں کامیڈی بھی ملے گی۔ اگر تارے زمین پر نے آپ کو رلایا تھا تو ستارے زمین پر آپ کو ہنسائے گی۔

یعنی عامر خان کی یہ فلم مزاح کے انداز میں انسان کی اصلاح کا ایک پیغام دیتی ہے۔ فلم کے ہدایتکار آر ایس پراسانا ہیں اور عامر خان کے ساتھ مرکزی کردار میں جنیلیا ڈی سوزا جلوہ گر ہوں گی۔

 

متعلقہ مضامین

  • ہانیہ عامر کو دیکھ کر محسوس ہوا کہ انسان کو ایسا ہونا چاہیے: کومل میر
  • فلم ’جوش‘ میں کاجول اور عامر خان نے شاہ رخ کیساتھ کام کرنے سے کیوں منع کردیا تھا؟
  • خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز نے انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 6 خوارج کو ہلاک کردیا
  • اپنی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کے بارے میں عامر خان کا اہم انکشاف
  • جے یو آئی نے بھی کینالز کے معاملے پر سندھ میں دھرنوں کا اعلان کردیا
  • طلاق کی افواہوں کی تردید، ایشوریا رائے کی ابھیشیک بچن کے ساتھ نئی پوسٹ وائرل
  • ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
  • اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کرنے پر پاکستانیوں کے مشکور ہیں، حماس رہنما
  • ملزم ارمغان کی ایم فور رائفل سے پولیس پر فائرنگ کرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی
  • حوثیوں نے اسرائیل اور امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں پر حملے کرنے کا اعلان کردیا