لیبیا میں ایک اور کشتی الٹ گئی، پاکستانیوں سمیت 65 مسافر سوار تھے
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
لیبیا میں 65 مسافروں کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی جس میں پاکستانی شہری بھی سوار تھے۔
ترجمانِ دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ لیبیا میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق کشتی لیبیا کے شہر زاوِیہ کے شمال مغرب میں واقع مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی ہے۔
ترجمان دفترِخارجہ نے بتایا ہے کہ حادثے کے حوالے سے وزارتِ خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ متحرک کر دیا گیا، حادثے میں متاثرہ پاکستانیوں کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔
دفترِ خارجہ نے لیبیا کشتی حادثے پر معلومات اور مدد کے لیے رابطہ نمبرز بھی جاری کر دیے ہیں۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق:پاکستانی سفارت خانہ طرابلس سے 03052185882 پر واٹس ایپ کیا جا سکتا ہے۔
پاکستانی سفارتخانہ طرابلس میں 218913870577+ موبائل فون پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
پاکستانی سفارتخانہ طرابلس میں 218916425435+ پر واٹس ایپ کیا جا سکتا ہے۔
کرائسز مینجمنٹ یونٹ، وزارتِ خارجہ اسلام آباد پر بھی فون نمبر 0519207887 کے ذریعے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کیا جا
پڑھیں:
نائب وزیرِ اعظم یو اے ای شیخ عبداللّٰہ بن زاید کی دفترِ خارجہ آمد، اسحاق ڈار نے استقبال کیا
اسکرین گریب
یو اے ای کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
اماراتی نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید دفترِ خارجہ پہنچ گئے جہاں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ معزز مہمان کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہتا ہوں، خواہش ہے کہ آپ کا دورہ کامیاب ہو، بہت سے منصوبوں پر ہم مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔
اماراتی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پر تپاک استقبال پر نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا شکر گزار ہوں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے، پاکستانی یو اے ای کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔