واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امریکا میں اسٹیل اور ایلومینیم کی تمام درآمدات پر 25 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کریں گے ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا نام خلیج امریکا رکھتے ہوئے 9 فروری کو خلیج امریکا کا دن منانے کے حکم نامے پر بھی دستخط کردیئے ہیں.

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایئر فورس ون میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس ہفتے کے آغاز پر اسٹیل اور ایلومینیم پر محصولات عائد کرنے کا اعلان کریں گے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا سے درآمدات پر ٹیکس لگانے والے تمام ممالک پر دوطرفہ محصولات کے بارے میں اس ہفتے کے آخر میں اعلان کیا جائے گا لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کن ممالک کو نشانہ بنایا جائے گا یا کس کو استثنیٰ ہوگا.

ٹرمپ نے کہاکہ اگر وہ ہم سے وصولی کرتے ہیں تو ہم ان سے وصولی کریں گے امریکا میں درآمد کیا جانے والا بیشتر اسٹیل کینیڈا اور میسیکو سے آتا ہے جبکہ کینیڈا ہی ایلومینیم کا سب سے بڑا سپلائر ہے اپنے پہلے دور حکومت میں ٹرمپ نے کینیڈا، میکسیکو اور یورپی یونین سے اسٹیل کی درآمدات پر 25 فیصد اور ایلومینیم کی درآمدات پر 10 فیصد محصولات عائد کیے تھے لیکن امریکا نے ایک سال بعد کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ ان محصولات کو ختم کرنے کے لیے ایک معاہدہ کیا حالانکہ یورپی یونین کے درآمدی ٹیکس 2021 تک برقرار رہے تھے.

انہوں نے کہا کہ امریکا میں آنے والے کسی بھی اسٹیل پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گاٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ منگل یا بدھ کو مزید محصولات کا اعلان کریں گے اور یہ اعلانات تقریباً فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے نیو اورلینز کے دورے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کے اپنے حکم کا جشن منانے کے لیے 9 فروری کوخلیج امریکا کا دن منانے کے اعلان پر بھی دستخط کردیے.

میکسیکو کا کہنا ہے کہ امریکا قانونی طور پر خلیج کا نام تبدیل نہیں کر سکتا کیونکہ اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق کسی بھی ملک کا خودمختار علاقہ ساحل سے صرف 12 ناٹیکل میل دور تک پھیلا ہوا ہے امریکی صدر سے سوال کیا گیا کہ کیا انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بات کی ہے؟ تو انہوں نے جواب دیاکہ میں اس بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا اور اگر ہم بات کر رہے ہیں تو میں آپ کو بات چیت کے بارے میں بہت جلد نہیں بتانا چاہتا لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم پیش رفت کر رہے ہیں.

انہوں نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ میں صحیح وقت پر پیوٹن سے ملاقات کروں گا ٹرمپ نے کینیڈا پر امریکا کے قبضے کی غیر متوقع تجویز کو بھی دہرایا اور کہا کہ کینیڈا 51 ویں ریاست کے طور پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے اسٹیل کی درآمد پر ٹیکس عائد کرنے کے بیان کی وجہ سے جنوبی کوریا کی بڑی اسٹیل اور کار ساز کمپنیوں کے حصص میں گراوٹ آئی ہے جنوبی کوریا امریکا کو اسٹیل کا ایک بڑا برآمد کنندہ ہے. دریں اثنا، آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے پارلیمنٹ کو بتایا ہے کہ ان کی حکومت اسٹیل اور ایلومینیم کی برآمد پر ٹیکسز سے استثنیٰ حاصل کرنے کے لیے امریکا سے بات کرے گی انتھونی البانیز نے یہ بھی کہا کہ ان کی امریکی صدر کے ساتھ ملاقات طے ہے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اور ایلومینیم کی ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرمپ نے کہا درآمدات پر پر 25 فیصد انہوں نے کریں گے کرنے کے کہا کہ

پڑھیں:

ٹرمپ ٹیرف: چین کا امریکا کے خوشامدی ممالک کو سزا دینے کا اعلان

چین کا کہنا ہے کہ وہ چینی مفادات کو ضرر پہنچانے میں امریکا کا ساتھ دینے والے ممالک کے خلاف بھی جوابی کارروائی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:یورپی یونین بلبلا اٹھی، کیا ٹرمپ ٹیرف امریکا کے گلے پڑجائیگا؟

چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین توقع کرتا ہے کہ دوسرے ممالک صاف اور انصاف کے ساتھ کھڑے ہوں اور جب بات امریکا کے ساتھ مذاکرات کی ہو تو اقتصادی اور تجارتی قوانین کا دفاع کریں۔

ترجمان نے کہا کہ 2 اپریل کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے لگائے گئے محصولات کے حوالے سے امریکا اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر ٹیرف کا غلط استعمال کررہا ہے۔

انہوں نے ٹرمپ کے محصولات کو یکطرفہ غنڈہ گردی قرار دیتے ہوئے کہا امریکا کی حمایت کرنے والے ممالک کو مخاطب کیا اور کہا کہ خوشامد کرنے سے امن نہیں لایا جا سکتا اور ایسے سمجھوتے کسی بھی طرح لائق احترام نہیں ہوسکتے۔

مزید پڑھیے: ٹرمپ ٹیرف اسٹاک مارکیٹ لے بیٹھا، کملا ہیرس کی پیشگوئی سچ ثابت

چینی ترجمان نے کہا کہ چین کسی ایسے ملک کی بھی مخالفت کرے گا جو امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرے گا اور ایسا کرنے والے کسی بھی ملک کے خلاف مضبوط طریقے سے جوابی اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: ٹریڈ وار: امریکی بندرگاہوں پر لنگرانداز چینی بحری جہازوں پر فیس عائد کرنے کا اعلان

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپریل میں چینی سامان پر محصولات بڑھا کر 145 فیصد کر دیا تھا۔ چین نے اپنے ٹیرف کے ساتھ جواب دیا اور عالمی تجارتی تنظیم میں امریکا کے خلاف مقدمہ بھی دائر کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا ٹرمپ ٹیرف چین چین کا امریکی دوستوں کو انتباہ

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ ٹیرف: چین کا امریکا کے خوشامدی ممالک کو سزا دینے کا اعلان
  • ٹرمپ انتظامیہ چین سے تجارتی تعلقات محدود کرنے کے لیے مختلف ممالک پر دباﺅ ڈال رہی ہے.بیجنگ کا الزام
  • روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کرلیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کر لیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • امریکہ اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر اندھا دھند محصولات عائد کر رہا ہے، چینی وزارت تجارت
  • چین پر محصولات عائد کرنے سے پیداہونے والے بحران پر وائٹ ہاؤس ایک ٹاسک فورس تشکیل دے گا
  • ’ امریکا میں کوئی بادشاہ نہیں‘ مختلف شہروں میں ٹرمپ مخالف مظاہرے
  • ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا میں 700 مقامات پر ہزاروں افراد کے مظاہرے
  • ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا کرنے کیلیے ایف بی آر نے ہفتے کی چھٹی ختم کردی
  • ٹرمپ انتظامیہ شام پر عائد پابندیوں میں نرمی پر غور کر رہی ہے،امریکی اخبار