بلوچستان: پولیو مہم اختتام پزیر، 99 فیصد ہدف حاصل
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
بلوچستان میں سات روزہ انسدادِ پولیو مہم اختتام پذیر ہو گئی ہے۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق اس مہم کے دوران صوبے میں 99 فیصد ہدف حاصل کیا گیا۔
مہم کے دوران 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے تحفظ کے قطرے پلانے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔
اس دوران پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے تھے، اور خوش قسمتی سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ سال پولیو کے 27 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وفاقی دارالحکومت میں 4روزہ انسداد پولیو مہم کا آغازہوگیا
اسلا م آباد(نیوزڈیسک) مہم کا افتتاح ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے فیض آباد بس اڈے پر مسافر بچے کو قطرے پلا کر کیا گیا پولیو مہم کا حدف 4 لاکھ 61 ہزار 125 بچے مقرر ،پولیو ٹیمز 80 یونین کونسلز میں گھر گھر قطرے پلانے جائیں گی۔ وفاقی دارالحکومت میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے فیض آباد بس اڈے پر ایک مسافر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی ایسٹ، اے سی سٹی، انسداد پولیو پروگرام اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندے بھی موجود تھے۔
انتظامیہ کے مطابق پولیو مہم کا ہدف 4لاکھ 61ہزار 125بچوں کو حفاظتی قطرے پلانا ہے۔
مہم میں7ہزار 62پولیو ورکرز اور 805سپروائزرز شریک ہیں جو شہر کی 80 یونین کونسلز میں گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں گے۔ علاوہ ازیں تمام اسکولز، عوامی مقامات اور ہسپتالوں میں بھی پولیو ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ڈی سی اسلام آباد نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ والدین کے تعاون کے بغیر پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اگر کسی علاقے میں پولیو ٹیمیں نہ پہنچ سکیں تو شہری ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر آگاہ کریں۔