طرابلس ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 فروری 2025ء ) لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں سمیت غیرقانونی تارکین کی ایک اورکشتی حادثے کا شکارہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ افریقی ملک میں 65 مسافروں کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی، کشتی الٹنے کا یہ حادثہ مرساڈیلا کی بندرگاہ کے قریب پیش آیا، لیبیا کشتی حادثہ میں متاثرہ پاکستانیوں کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

ترجمان دفتر خارنہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم کو زاویہ ہسپتال روانہ کردیا گیا جہاں حادثے کے شکار مسافروں کو پہنچایا گیا، پاکستانی سفارتخانہ کی ٹیم وہاں مقامی حکام کی معاونت کرے گی، اس کے علاوہ وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو بھی متحرک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا جارہا ہے کہ لیبیا کے جنوب مشرقی صحرا میں دو اجتماعی قبروں سے تقریباً 50 لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں، یہ لاشیں یورپ پہنچنے کے خواہش مند تارکین وطن افراد کی ہیں، پہلی اجتماعی قبر ملک کے جنوب مشرقی شہر کفرہ کے ایک فارم سے جمعے کے روز دریافت ہوئی جس میں سے 19 لاشیں نکالی گئیں، ان لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔

تارکین وطن افراد کی مدد کرنے والے ایک مقامی فلاحی ادارے نے بتایا کہ جن افراد کی لاشیں ملی ہیں ان میں سے بعض افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا اور پھر اجتماعی قبر میں دفن کر دیا گیا جب کہ دوسری اجتماعی قبر بھی کفرہ میں ایک انسانی سمگلنگ کے اڈے پر چھاپے کے دوران دریافت ہوئی جس میں کم از کم 30 لاشیں موجود تھیں۔                                 .

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

ضلع جامشورو:مزدا گاڑی کا خوفناک حادثہ،خواتین، بچوں سمیت 14 افراد ہلاک

ضلع جامشورو میں تھانہ بولاخان کے قریب کھیر تھر نیشنل پارک کے علاقے میں بلوچستان سے آنے والی تیزرفتار مزدا گاڑی الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد ہلاک اور 30 افراد زخمی ہوگئے. جاں بحق ہونے والوں میں 6 خواتین 5 بچے اور 3 مرد شامل ہیں جبکہ 30 افراد زخمی ہیں، زخمیوں میں 6 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 4 بچے بھی شامل ہیں، 12 افراد کی لاشیں بولا خان اسپتال میں ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو کے مطابق ٹرک تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گر گیا، ٹرک میں 40 سے زائد افراد سوار تھے، جو بلوچستان میں گندم کی کٹائی کے بعد واپس آرہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق بھِیل برادری سے تھا، زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جامشورو: مسافر وین پہاڑی سے گر گئی، خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق
  • ضلع جامشورو:مزدا گاڑی کا خوفناک حادثہ،خواتین، بچوں سمیت 14 افراد ہلاک
  • جام شورو: مسافر گاڑی کو المناک حادثہ، 16 جاں بحق، 30 زخمی
  • جامشورو: خوفناک ٹرئفک حادثہ میں 4 بچوں اور 6 خواتین سمیت 13 افراد جاں بحق
  • سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 5 پاکستانی جابحق ہوگئے
  • سعودیہ میں بس حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق
  • سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، خواتین سمیت متعدد پاکستانی جاں بحق
  • مدینہ کے قریب عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 4 پاکستانی جاں بحق 9 زخمی
  • مدینے کے قریب عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 4 پاکستانی جاں بحق 9 زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی