سہ فریقی سیریز کے دوسرا میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 305 رنز کا ہدف دیدیا۔پروٹیز نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹوں پر 304 رنز بنائے، میتھیو بریسکی 150، مولڈر نے 65, جیسن سمتھ 41 رنز بنائے، ٹرائی نیشن سیریز میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔سہہ فریقی سیریز  میں قومی شاہین اپنے دوسرے میچ کے لیے آج مشقوں کا آغاز کریںگے، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ 12 فروری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔خیال رہے کہ  پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی تھی،نیوزی لینڈ کے 331 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 48 ویں اوور میں 252 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ول ینگ اور رچن رویندرا نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں ول ینگ کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا جبکہ 39 کے مجموعے  پر ابرار احمد نے رچن رویندرا کو آؤٹ کر دیا۔دو وکٹیں گرنے کے بعد کین ولیمسن اور ڈیرل مچل نے ذمہ داری سے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا تاہم 134 کے مجموعی اسکور پر شاہین شاہ آفریدی نے کین ولیمسن کو 58 رنز پر آؤٹ کیا اور اس کے بعد ٹوم لیتھن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ڈیرل مچل اور فلپس کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے،گلین فلپس نے ناقابل شکست 106 رنز کی جارحانہ اننگزکھیلی اور 72 گیندوں پر سنچری بنائی جبکہ ڈیرل مچل 81 رنزبناکرنمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں، ابراراحمد دو اور حارث رؤف نے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا،حارث رؤف اپنے ساتویں اوور کے دوران درد کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔ہدف کے تعاقب میں فخر زمان نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا لیکن ان کا ساتھ کوئی نہ دے سکا، بابر 10، کامران 18اور رضوان تین رن بنا کر لوٹ گئے،فخر زمان بھی 69گیندو ں پر 84 رنز بنا کر ہمت ہار گئے، اس کے بعد سلمان آغا 40 طیب طاہر 30 کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی پوری ٹیم 252 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی، حارث رؤف بیٹنگ کیلئے نہ آسکے اور یوں گرین شرٹس کو 78 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔میٹ ہینری اور سینٹنر نے تین، تین، بریسویل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: جنوبی افریقہ نیوزی لینڈ میچ میں

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی وزیربرائے بین الاقوامی ترقی و افریقہ کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی وزیربرائے بین الاقوامی ترقی و افریقہ کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف اور برطانیہ کی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی و افریقہ بیرونس جینی چیپ مین نیاہم شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی و افریقہ بیرونس جینی چیپ مین نیوزیراعظم ہاوس میں ملاقات کی۔

وزیراعظم اور بیرونس چیپ مین نے باہمی دلچسپی کے امور بشمول ترقیاتی تعاون، موسمیاتی تبدیلی، اقتصادی مشغولیت اور وسیع تر علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں اطراف نے اہم شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مشترکہ تاریخ، مضبوط ادارہ جاتی روابط اور باہمی احترام پر مبنی دیرینہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے برطانیہ میں پاکستانی تارکین وطن کے متحرک کردار کا بھی ذکر کیا جو دونوں ممالک کے درمیان اہم پل کے طور پر کام کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے اس دورے کو دو طرفہ مذاکرات کو آگے بڑھانے کا ایک اہم موقع قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ دورہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈگری تنازع کیس میں بڑی پیش رفت، جسٹس طارق جہانگیری کا خود ہائیکورٹ کیسامنے پیش ہونے کا امکان ڈگری تنازع کیس میں بڑی پیش رفت، جسٹس طارق جہانگیری کا خود ہائیکورٹ کیسامنے پیش ہونے کا امکان جنگ کے سائے دروازے تک پہنچ گئے، امریکا پر انحصار ختم کرنا ہوگا، برطانوی وزیر دفاع وفاقی پولیس کے اہلکاروں کا گینگ بنا کراغوا برائے تاوان کی واردات کرنے کا انکشاف نو مئی کیسز، عمران خان کی اڈیالہ جیل روبکار سے حاضری لگائی گئی منگنی توڑنے اور پرانی رنجش پر قتل کرنیوالے مجرم کی اپیل خارج،2بار عمر قید کی سزا برقرار امریکی ویزا پروگرام کیلئے نئی فیس کا اطلاق، 20امریکی ریاستوں نے صدر ٹرمپ پر مقدمہ دائر کردیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی وزیربرائے بین الاقوامی ترقی و افریقہ کی ملاقات
  • وزیراعظم سے برطانوی وزیربرائے بین الاقوامی ترقی و افریقہ کی ملاقات
  • پاکستان ویمنز انڈر 19 نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز جیت لی، فیصلہ کن میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی
  • تاریخ میں پہلی بار پاکستانی خواتین فٹبال ٹیم براہ راست فیفا کے کسی ایونٹ میں شرکت کریگی
  • نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ،قبل فل ممبر ٹیموں کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: بھارت کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: بھارت کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں شرمناک شکست
  • کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جھڑپیں جاری، امن معاہدے کیلئے ٹرمپ کی مداخلت آج متوقع ہے
  • پاکستان ویمن فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا سیریز میں شامل