ژوب اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
کوئٹہ:
ژوب اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ژوب اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.4 اور اس کی گہرائی 70 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز ژوب کے قریب تھا۔ زلزلے کے بعد کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: زلزلے کے جھٹکے
پڑھیں:
پی ایس ایل روڈ شو کے لیے قومی کرکٹرز نیو یارک پہنچ گئے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے قومی کرکٹرز نیو یارک پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل روڈ شو آج نیو یارک کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی روڈ شو میں شامل ہوں گے۔
وسیم اکرام اور رمیز راجہ بھی روڈ شو کا حصہ ہوں گے۔
ان کے علاوہ ٹیسٹ کپتان شان مسعود، ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان آغا، سعود شکیل، ابرار احمد، صائم ایوب اور فہیم اشرف شو بھی کا حصہ ہوں گے۔