زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں: نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف—فائل فوٹو
سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔
نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی، لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔
اس موقو پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا ہے کہ اللّٰہ کرےہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں، شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں، لاہور اور پنجاب میں بہت عرصے بعد عوام میں خوشی اور اطمینان نظر آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے محنت سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھنا ہے، اللّٰہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا۔
نواز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن آتی ہے تو ملک میں ترقی آتی ہے، ڈی ریل نہ کیا جاتا تو آج پاکستان کہیں آگے ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ1990ء کا سفر جاری رہتا تو پاکستان ترقی کے سفر میں آج کہیں آگے کھڑا ہوتا، مہنائی میں کمی سے عوام کو سکھ کا کچھ سانس آیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے۔
نواز شریف کا کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ 22 سے کم ہو کر 12فیصد پر آنا معاشی بہتری کی علامت ہے۔
اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ملکی ترقی کی ایک نئی روشن مثال قائم کی ہے، مسلم لیگ ن کے دور میں ہی ہمیشہ ثقافت کو ترقی ملتی ہے۔
ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ آپ جب آتے ہیں ملک کو ترقی اور خوشیاں ملتی ہیں، مریم نواز نے نظام کی جو اصلاح کی اس کی مثال نہیں ملتی، آپ کی اور شہباز شریف کی روایات شاندار طریقے سے چل رہی ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کی ترقی کا نام ہے، ہم سب اِن کے سپاہی ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف کا نام آئے تو عوام کی خدمت کی مثال بننا پڑتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نواز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے نے کہا کہ عوام کی
پڑھیں:
پی ٹی آئی نے ملک کو نقصان پہنچایا، سازش کے تحت نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی، وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ملک اور معیشت کو نقصان پہنچایا، اور سازش کے تحت نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔
مزید پڑھیں: جنرل فیض حمید کو سزا، کیا عمران خان بھی لپیٹ میں آ سکتے ہیں؟
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے تبدیلی کا نعرہ لگا کر تباہی لائی، کسی سیاسی جماعت نے آئی ایم ایف کو پاکستان کے خلاف خط نہیں لکھا، لیکن انہوں نے یہ بھی کیا۔
عطااللہ تارڑ نے کہاکہ ان کے پاس کارکردگی دکھانے کے لیے کچھ بھی نہیں، 12 سال میں خیبرپختونخوا کو تباہ کردیا گیا، وہاں کوئی ایک بھی انقلابی منصوبہ نہیں لگایا گیا۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ نواز شریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کا آغاز کیا، اور ہمیشہ عوام کو ریلیف دینے کی بات کی۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلاف ضرور ہوتا تھا لیکن کبھی اسے دشمنی میں تبدیل نہیں کیا گیا، پی ٹی آئی نے ذاتی مفادات کے لیے دفاعی اداروں پر حملے کیے۔
مزید پڑھیں: نواز شریف کے خلاف کی گئی سازشوں نے پاکستان کی جڑوں کو ہلا دیا، شہباز شریف
انہوں نے کہاکہ آج عالمی ادارے ملکی معیشت کی بہتری کا اعتراف کررہے ہیں، جو اچھا شگون ہے، نواز شریف نے ملک میں صنعتی ترقی کو فروغ دیا، اور آج کراچی سے پشاور تک انڈسٹریوں پر نواز شریف کا نام ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پی ٹی آئی عطااللہ تارڑ عمران خان نواز شریف وفاقی وزیر اطلاعات وی نیوز